صدر مملکت آصف علی زرداری کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس صحتِ عامہ کا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، اور لاکھوں افراد تشخیص میں تاخیر، ناکافی آگاہی اور غیر مؤثر طبی سہولیات کے باعث خاموشی سے اس موذی مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور عوامی شعور کی بیداری کے بغیر اس مرض کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک صحت مند اور ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان کے لیے ہمیں اپنی اجتماعی ذمہ داری کا ادراک کرنا ہوگا اور عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان جلد ہی عالمی برادری کے ساتھ مل کر ہیپاٹائٹس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا اور ایک صحت مند قوم کی تشکیل کی جانب بھرپور پیش رفت کرے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر اُنہیں مبارکباد دی گئی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ٹویٹ میں لکھا کہ صدر آصف علی زرداری کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔
محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ، عمر درازی اور پاکستان کی خدمت کے لیے مزید قوت عطا فرمائے ۔
مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے
Wishing a very Happy Birthday to President Asif Ali Zardari. May Allah grant him good health, long life, and continued strength to serve Pakistan. ???????? pic.twitter.com/AUp2P9Fm2T
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 26, 2025