پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ،اسلام آباد کچہری سے کئی کارکن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے باہر سے تحریک انصاف کے چارکارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار کیے گئے 4 کارکنان کیس کی سماعت کے بعد کچہری سے باہر نکلے تھے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد موقع پر پہنچے اورانہیں اپنے ساتھ لے گئے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 کارکنان کو کچہری کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاریاں تھانہ رمنا میں درج مقدمے کی بنیاد پر کی گئیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے استغاثہ کے گواہان پر جرح کی گئی۔
دورانِ سماعت وکلائے صفائی نے آئندہ تاریخ پر مزید گواہوں پر جرح کرنے کا عندیہ دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جولائی 2025 تک ملتوی کر دی ہے۔
ادھر عدالتی کارروائی کے بعد کچہری کے احاطے میں موجود پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ان کارکنوں پر تھانہ رمنا میں درج مختلف دفعات کے تحت مقدمات موجود ہیں۔
عدالتی احاطے میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے وکلاء اور رہنماؤں کی جانب سے ممکنہ قانونی ردِعمل متوقع ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پی ٹی ا ئی کے بعد
پڑھیں:
تحریک انصاف کا یوٹیوب چینلز کی بندش کیخلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان
ریاستی مشینری پوری بے باکی سے پاکستان میں اظہار کی آزادیوں کو زندہ درگور کرنے میں مصروف ہے، ترجمان پی ٹی آئی
کسی سرکاری بابو کی صوابدید پر کسی بھی پاکستانی کی حب الوطنی کا فیصلہ ممکن ہے نہ اس کی اجازت دی جا سکتی ہے،اعلامیہ
پاکستان تحریک انصاف نے یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف پاکستان اور امریکہ سمیت تمام متعلقہ فورمز پر بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔ اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سمیت صفِ اول کے آزاد صحافیوں کے یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا، یوٹیوب چینلز کی غیرقانونی بندش کے خلاف پاکستان اور امریکہ سمیت تمام متعلقہ قانونی فورمز پر بھرپور مزاحمت کا اعلان کرتے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان سے بنیادی آئینی حقوق غصب کرکے پاکستان کو ریپبلک سے اندھی بہری آمریت یا سفاک شہنشاہیت میں بدلنے کے مکروہ عمل میں عدلیہ کے افسوسناک کردار کے خلاف فوری نوٹس کی استدعا کی جاتی ہے، چیف جسٹس عدلیہ کو آئین سے انحراف میں سہولتکاری کے گناہ میں شامل ہونے سے روکیں۔ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی مشینری پوری بے باکی اور آزادی سے پاکستان میں اظہار کی آزادیوں کو زندہ درگور کرنے میں مصروف ہے، بغیر کسی نوٹس یا قانونی کارروائی کے یوٹیوب چینلز کی بندش کا اقدام یکسر غیرآئینی، غیرقانونی اور ظالمانہ ہے جسے کسی طور قبول نہیں کیا جا سکتا، عمران خان کی تصویر، تحریر اور تقریر پر غیرقانونی پابندی، صحافیوں کی جلا وطنی، ارشد شریف کے بہیمانہ قتل اور ٹی وی چینلز کی بندشوں وغیرہ کے بعد یہ آزادی اظہار پر ایک اور بڑا حملہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سب چینلز پاکستان کی آواز ہیں، بھارت کے حالیہ حملے میں یہ پوری دنیا میں بھارتی پراپیگنڈہ یلغار کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے، بیک جنبشِ قلم یا کسی سرکاری بابو کی صوابدید پر کسی بھی پاکستانی کی حب الوطنی کا فیصلہ ممکن ہے نہ اس کی اجازت دی جا سکتی ہے، جس سچ کو دبانے کیلئے آئین اور جمہوریہ کا چہرہ مسخ کیا گیا وہ پوری شدت سے طالع آزماؤں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے انہیں شرمندہ کررہا ہے۔مذمتی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین برس کے دوران پاکستان کو صحافت اور آزادی صحافت کیلئے جہنم زار میں تبدیل کیا گیا جب کہ عدلیہ خاموش تماشائی یا کسی قدر سہولت کار بنی رہی، اختلافِ رائے کا گلا گھونٹنے کیلئے صحافیوں اور سیاسی کارکنوں کے خلاف دھونس، دھمکی، مسلح حملوں سمیت ہر غیرقانونی اور غیرآئینی حربہ استعمال کیا گیا، لکھ رکھیں ان حربوں سے مینڈیٹ پر ڈاکہ حلال ہو پائے گا نہ قوم ان مظالم کو بھول پائیں گے جو آئین، قانون، انصاف اور جمہوریت پر ڈھائے جارہے ہیں، مینڈیٹ چور زبانوں پر تالے چڑھانے کی بجائے اپنی سیاہ کاریوں سے توبہ کریں اور ملک کو تباہ کرنے جیسے مجرمانہ عمل سے توبہ کریں۔