آج کا دن اس امر کی یاد دہانی ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک قابلِ علاج مرض ہے; صدرِ مملکت
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج کا دن اس امر کی یاد دہانی ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک قابلِ علاج اور قابلِ انسداد مرض ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج، ہیپاٹائٹس کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض کے بارے میں شعور اُجاگر کیا جائے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دیا جائے۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے، جہاں لاکھوں افراد تشخیص میں تاخیر، ناکافی آگاہی اور غیر مؤثر طبی سہولیات کے باعث خاموشی سے اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہ صورتِ حال نہ صرف ہمارے نظامِ صحت پر بوجھ ڈال رہی ہے بلکہ قومی معیشت کو بھی متاثر کر رہی ہے۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کو بجا طور پر ’’خاموش قاتل‘‘ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ مرض عموماًایسی اسٹیج پر جا کر ظاہر ہوتا ہے جب جگر کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔ اگر بروقت علاج نہ ہو تو یہ مرض جگر کی ناکامی اور سروسس جیسے مہلک نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے خاموش پھیلاؤ نے اسے ایک ’’خاموش وبا‘‘ بنا دیا ہے۔ تاہم یہ ایک قابلِ علاج اور قابلِ انسداد مرض ہے، بشرطیکہ اس کی بنیادی وجوہات کا بروقت اور مؤثر سدباب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خلاف مؤثر جدوجہد کے لیے مربوط اور منظم قومی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔ ہمیں وسیع سطح پر آگاہی مہمات، ویکسینیشن، بروقت اسکریننگ اور علاج تک رسائی کو یقینی بنانا ہوگا۔ یہ خدمات خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک پہنچانا ناگزیر ہے۔ ساتھ ہی صحت کے عملے کی تربیت، انفیکشن کنٹرول کے سخت اقدامات اور خون کی منتقلی و طبی طریقہ کار کے سخت ضوابط پر عملدرآمد بھی لازمی ہے۔
چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا
صدر مملکت نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے عوامی شعور کو ہماری کوششوں کا مرکز ہونا چاہیے۔ جتنا زیادہ ہمارے عوام کو اس مرض کے خطرات کا علم ہوگا، اتنا ہی بہتر طریقے سے وہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کر سکیں گے۔ آگاہی مہمات کے ذریعے ہم ذمہ دارانہ طبی طرزِ عمل کو فروغ دے سکتے ہیں اور لوگوں کو اس بیماری سے بچاؤ کے لیے درکار معلومات مہیا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اس اہم دن میں تمام فریقین،حکومتی اداروں، طبی ماہرین، نجی شعبے، میڈیا اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک مؤثر اور مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت ہیپاٹائٹس کے خلاف یکجا ہو کر کام کریں۔ ہم اجتماعی کوششوں سے اس چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں۔
اربعین کیلئے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد
انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس امر کی یاد دہانی ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک قابلِ علاج اور قابلِ انسداد مرض ہے۔ باہمی تعاون اور مربوط کوششوں سے ہم اس چیلنج کو ضرور شکست دیں گے اور ایک صحت مند اور ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان کی جانب بڑھیں گے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نے کہا کہ ایک قابل مرض ہے کے لیے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔