لاہور: نامعلوم افراد نے شہری کی پالتو بندریا کا ڈنڈوں اور پتھروں سے سر کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
پتوکی کے چوک جھلار میں نامعلوم افراد نے شہری کی پالتو بندریا کو ڈنڈوں اوراینٹوں کے وار کر کے بے دردی سے مار ڈالا۔بندریا کی ہلاکت کے بعد اس کے مالک عبدالعزیز نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں اس نے کہا کہ بندریا 4 سال سے اس کے پاس تھی اور وہ اس کے خاندان کا فرد تھی۔عبدالعزیز نے کہا کہ اس کی بندریا بھینسوں کے باڑے میں تھی کہ نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے اس کا سرکچل دیا،بندریا کی ہلاکت پر اس کا پورا خاندان غم زدہ ہے۔ بندریا کے مالک کی درخواست پر پولیس نے 4 دن بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی پیدل جا رہا تھا۔ جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
تاہم پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔