انسداد دہشتگردی عدالت؛ عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
فیصل آباد:
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
9 مئی سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والے ملزمان میں صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب اور زرتاج گل بھی شامل ہیں، جنہیں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کردیا گیا ہے۔
عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج 9 مئی کے مقدمے میں مجموعی طور پر108 ملزمان کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سال قید کی سزا
پڑھیں:
ایشیا کپ: صائم ایوب مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی میں جاری ایشیا کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب بدترین بیٹنگ فارم کا شکار ہوگئے ہیں۔
وہ ایونٹ میں مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہو کر ناپسندیدہ ہیٹ ٹرک مکمل کر بیٹھے۔ متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں بھی وہ کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور ایک بار پھر بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل صائم ایوب ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں عمان کے خلاف اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ یوں ایشیا کپ میں اب تک وہ کوئی رن اسکور نہیں کرسکے۔
نوجوان اوپنر کی اس ناکامی نے نہ صرف ٹیم کو دباؤ میں ڈالا بلکہ مداحوں کو بھی شدید مایوس کیا۔ سوشل میڈیا پر انہیں مسلسل تنقید کا سامنا ہے اور کرکٹ شائقین ان کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صائم ایوب کو پاکستان کرکٹ کا ابھرتا ہوا ٹیلنٹ سمجھا جاتا ہے، تاہم بڑے ایونٹ میں مسلسل ناکامی ان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ کوچنگ اسٹاف اور ٹیم منیجمنٹ اب اس بات پر غور کر رہی ہے کہ اگلے میچز میں ان کے ساتھ کیا حکمت عملی اپنائی جائے۔