اسلام آباد(نیٹ نیوز) دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کے گوشت کی برآمد کی درخواست کردی ۔ذرائع کے مطابق  دونوں چینی کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور  برآمد کے لائسنس کے لیے اپلائی کردیا ہے۔حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونے کے بعد گدھے کا گوشت  اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔حکام کا کہنا ہے  چین کو گدھے کاگوشت  اور ہڈیاں  بلوچستان  سے گوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی،گدھے کے گوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر  زرمبادلہ حاصل ہوگا۔حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے  چینی کمپنی پر  واضح کیا گیا ہے  گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار  نہیں ہوگا، خدشہ ہے گدھے کا گوشت  مقامی مارکیٹ  میں سپلائی نہ ہوجائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 25 من گدھے کا گوشت برآمد

اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت فروخت کرنے والا گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔اسلام آباد کے نواحی علاقے ترنول میں محکمہ فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے غیر ملکی گینگ سے پچاس سے زائد گدھے اور بھاری مقدار میں گدھے کا تیار گوشت برآمد کر لیا ہے ڈاکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر 25 من گوشت سے زائد گدھے کا گوشت برآمد کیا ہے ، ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ گوشت کون کون سے علاقوں میں میں سپلائی کیا جانا تھا اسکی چھان بین جاری ہے جبکہ پولیس الگ سے گرفتار ملزم سے تفتیش کررہی ہے۔ڈاکٹر طاہرہ نے بتایا کہ
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پتا چلا ہے کہ گدھے کا یہ گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے پکڑے گئے غیر ملکی باشندے کی شناخت ظاہر نہیں کی اور ناہی یہ واضح کیا ہے کہ کس ملک میں گوشت بھیجا جانا تھا۔ اس سے قبل گدھے کے گوشت کی فروخت کے حوالے سے لاہور سرفہرست تھا جہاں سینکڑوں من گوشت مختلف دکانوں اور ہوٹلز سے برآمد ہوا تھا ۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے،ابتدائی رپورٹ
  •  2 کمپنیوں نے پاکستان سے گدھےکے گوشت کی برآمدکےلائسنس کیلئے درخواست دے دی
  • چین کی دو کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کے گوشت کی برآمد کی درخواست کردی
  • چینی کمپنیوں کی گدھے کا گوشت برآمد کرنے کی درخواست
  • پی آئی اے کا ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: گدھے ذبح کرنے کیلئے قصائی بیرونِ ملک سے بلوایا گیا
  • اسلام آبادمیں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج، ہوشربا انکشافات
  • اسلام آباد: گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج
  • اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، 25 من گدھے کا گوشت برآمد