چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
بیجنگ: چھیوشی میگزین کے 15ویں شمارے میں چین کے صدر شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون جمعہ کے روز شائع ہو رہا ہے جو 17 جولائی 2023 کو شی جن پھنگ کی ” حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ پر قومی کانفرنس میں تقریر” کا خلاصہ ہے۔مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی سبز اور کم کاربن پر مبنی اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے کئی اہم تعلقات کو سنبھالنے کی ضرورت ہے جن میں اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطح کے تحفظ کے درمیان تعلقات ، اہم معاملات اور مشترکہ انتظامات کے درمیان تعلقات ، قدرتی بحالی اور مصنوعی بحالی کے درمیان تعلقات، بیرونی رکاوٹوں اور اندرونی محرکات کے درمیان تعلقات اور ’’کاربن نیوٹریلٹی اور کاربن پیک ” کے وعد ے اور عملی اقدامات کے درمیان تعلقات شامل ہیں ۔ مضمون میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ایک خوبصورت چین کی تعمیر کے ساتھ انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی کی جدیدکاری کو جامع طور پر فروغ دینا ضروری ہے۔ سب سے پہلے، آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول کی جنگ جاری رکھیں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایک خوبصورت چین کی تعمیر کے درمیان تعلقات
پڑھیں:
مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ: پاکستان کویت کے درمیان 25 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
اسلام آباد:مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے پاکستان اور کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی، اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لئے 7.5 ملین کویتی دینار (25 ملین ڈالر) ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لئے معاونت فراہم کرتے رہیں گے، کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔