2025-08-01@03:14:36 GMT
تلاش کی گنتی: 55

«بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کر»:

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مودی پر جنگی جنون سوار ہے، بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کر سکتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے موضوع پر منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا کہ خطے میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث تھا۔ پہلگام واقعے میں ہمارا مؤقف یہی تھا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے، کوئی ایسا ملک بتائیں جس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار جانیں گنوائی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے۔ پاکستان پر پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا۔ ہمارا مؤقف...
    وا شنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 25 ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے جا رہے ہیں؟جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں ایسا ہونے والا ہے. امریکی صدر نے کہا کہ بھارت میرا دوست ہے انہوں نے میری درخواست پر پاکستان کے ساتھ جنگ بھی ختم کی مگر بھارت کے ساتھ معاہدہ طے نہیں پایا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بھارت ایک اچھا دوست رہا ہے لیکن کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں بھارت نے کہیں زیادہ...
    بھارتی فضائیہ (IAF) کی تاریخ میں طویل ترین خدمات انجام دینے والا لڑاکا طیارہ مگ-21 ستمبر 2025  کو اپنی آخری پرواز کرے گا، یوں اس کا اہم لیکن متنازعہ دور اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ جہاں ایک طرف مگ-21 کو 1971 کی جنگ سمیت کئی محاذوں پر اہم کامیابیوں کا سہرا دیا جاتا ہے، وہیں اسے  اڑتا ہوا تابوت کہہ کر بدنام بھی کیا گیا —ایک خطاب جو اس کے حادثات کے سبب اس کے ریکارڈ سے جڑا ہے۔ بھارتی میڈیا ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی ایک رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے مورخ اور ماہر انچت گپتا نے مگ-21 کے کردار، کامیابیوں، چیلنجز اور اس کی بدنامی کی وجوہات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ ان کے مطابق، مگ-21 کو...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں پر مکمل عمل پیرا ہے اور امن کے فروغ کیلئے بات چیت اور سفارتکاری کو واحد راستہ سمجھتا ہے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی کوششوں کی تعریف کی اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کی قیادت کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنگی محاذ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے باوجود آبی محاذ پر خطرات بدستور منڈلا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  آبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے تحفظ کیلئے فوری، سنجیدہ اور عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں، پانی صرف قدرتی نعمت نہیں بلکہ قوم کی لائف لائن ہے اور اب اسے بچانے کا وقت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کا خطرہ ختم نہیں ہوا اور اگر اندرونی طور پر مؤثر حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو یہ بحران فوڈ سکیورٹی سمیت قومی سلامتی کیلئے بھی سنگین چیلنج بن سکتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں ڈیمز کی کمی، حکومتی عدم توجہی اور...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو برآمدی شعبے کے مستقبل کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل یہ کامیابی پاکستانی مصنوعات، بالخصوص ٹیکسٹائل اور زرعی اشیاء پر دوبارہ بھاری ٹیرف عائد ہونے کے خطرے کو مؤثر طور پر ٹال سکتی ہے۔ سیکرٹری تجارت جاوید پال کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں 4 روزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل کیے اور اب وہ وطن واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فریم ورک پر اصولی اتفاق ہو چکا ہے، تاہم باضابطہ اعلان اْس وقت کیا جائے گا جب امریکا اپنے دیگر تجارتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فوج نے پاک بھارت جنگ میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی نظام کو فوری طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جب کہ ڈپٹی آرمی چیف نے جنگ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔نئی دہلی میں ایک دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بھارت کو جنگ کے دوران نہ صرف پاکستان بلکہ چین اور ترکی سے بھی چیلنجز کا سامنا تھا۔ ان کے مطابق، چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات سے متعلق براہ راست معلومات فراہم کر رہا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ جب ڈی جی ایم او سطح پر مذاکرات ہو رہے تھے، پاکستان نے...
    ریاست اتراکھنڈ کے علاقے کیدارناتھ سے گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق آریان ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چھ یاتری اور ایک پائلٹ سوار تھا۔ حادثہ صبح پانچ بج کر 20 منٹ پر پیش آیا اور پرواز کے صرف 10 منٹ بعد ہی ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیدارناتھ مندر، دو مئی کو کھلنے کے بعد چھ ہفتوں کے دوران پیش آنے والا یہ پانچواں ہیلی کاپٹر حادثہ ہے، حادثے کے بعد ملبے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاشیں ناقابل شناخت ہو...
    ’بھارت کے ساتھ 4 روزہ تنازع کے بعد پاک-افغان سفارتی تعلقات میں بہتری انتہائی اہمیت کی حامل ہے‘ اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)   تجز یہ نگارزاہد حسین  کے مطابق ایک ڈرامائی پیشرفت میں پاکستان اور افغانستان نے اپنے سفارتی تعلقات کو سفارتی سطح پر اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو افغان طالبان کی حکومت کی واپسی کے بعد سے پیدا ہونے والے انتہائی کشیدہ دو طرفہ تعلقات میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ ڈان کے مطابق یہ اعلان گزشتہ ماہ بیجنگ میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اس حیران کن اقدام کو تیزی سے ترقی پذیر علاقائی جغرافیائی سیاست میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔صرف...
    روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی اور پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے شریک چیئرمین سرگئی تسیولیف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا خط بھی پہنچایا دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے مستقبل میں تعاون کے لیے تجارت، توانائی، کنیکٹیویٹی، نئی اسٹیل ملز، سائبر سیکیورٹی وغیرہ کے کلیدی شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کا ایک جامع جائزہ لیا۔ طارق فاطمی نے پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تسیویلوف کو جنوبی ایشیا میں...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور کامیابیوں کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 19 مئی کو چین کا دورہ بنیادی طور پر دو طرفہ تھا، تاہم چین نے سہ فریقی اجلاس کے لیے افغانستان کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی، جسے پاکستان نے خوش دلی سے قبول کیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ دورہ 10 مئی کے بعد چین کا پہلا دورہ تھا، جس کا مقصد چینی قیادت کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 24 اپریل کو چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے پہلی بار بات ہوئی، جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر...
    لاہور:متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن (جوڑمیلہ) کی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ان کی سمادھی پر ہوگی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو دعوت دی گئی ہے۔پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی طرف سے بارڈر بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد متوقع نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی سکھ یاتریوں کے آمد پر ان کے لیے...
    بھارتی فضائیہ کو تربیتی اور آپریشنل شعبوں میں شرمناک ناکامی کا سامنا ہے جب کہ بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ تربیت کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران بھارتی فضائیہ متعدد حادثات کا شکار ہوئی، 2 اپریل 2025 کو جام نگر کے قریب بھارتی فضائیہ کا جگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا تھا۔ 7 مارچ 2025 کو بھارتی فضائیہ کو ایک ہی دن میں دو بڑے حادثات کا سامنا ہوا، نومبر 2024 میں آگرہ کے قریب مگ 29 تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، اکتوبر 2024 میں اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر انجن...
    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) جنرل انیل چوہان نے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں آپریشن سندھور کے دوران تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کی تعداد بتانے سے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا بھارتی جنرل انیل چوہان نے طیاروں کی تباہی سے متعلق سوال کو یہ کہہ کر ٹالنے کی کوشش کی کہ اس وقت اس معلومات کو ظاہر کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ یہ انٹرویو سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے موقع پر دیا گیا، جہاں جنرل چوہان نے جدید جنگی حکمت عملیوں، خاص طور پر انفارمیشن وارفیئر اور مصنوعی ذہانت (AI) کے کردار پر تفصیل سے بات کی۔...
    بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین آرمی کی خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں نامناسب تبصرہ کرنے پر بی جے پی رہنما اور ریاست مدھیا پردیش کے وزیر وجے شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ وجے شاہ کی طرف سے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کے خاتمے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وزیر کے معذرت نامے کو بھی مسترد کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: بی جے پی رہنما پر بھارتی کرنل صوفیہ قریشی کو ‘دہشتگردوں کی بہن’ قرار دینے پر شدید تنقید سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کہا کہ وجے شاہ کے بیان پر پوری قوم کو شرمندگی ہے۔ انہیں اس طرح کا تبصرہ کرتے ہوئے محتاظ ہونا...
    اسلام آباد؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+ این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے منفی رویہ کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر متاثر ہو سکتا ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق، مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے، جبکہ بھارت ہمیشہ اسے اندرونی معاملہ قرار دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیز فائر کو...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں نے چند گھنٹوں میں دشمن کا غرور اور گھمنڈ پاش پاش کر دیا۔ پاکستان کے بھرپور جواب نے طاقت کا توازن تبدیل کر دیا۔ دشمن کو یہ پیغام دے دیا کہ اب دوبارہ کبھی میلی آنکھ سے ہماری طرف  دیکھا تو اس کو پائوں تلے روند دیں گے۔ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھارت ملوث ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کامرہ ایئر بیس کے دورے کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و...
    پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے دیے گئے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے اسے روایتی جنگ میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے یہ غیر ذمہ دارانہ ریمارکس روایتی جنگ میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی اور پاکستان کی مسلمہ مضبوط دفاعی قوت کے حوالے سے اُن کے اندرونی عدم تحفظ کے احساس اور اضطراب کو ظاہر کرتے ہیں۔ ’پاکستان کے پاس روایتی جنگ کے حوالے سے ہندوستان کا مقابلہ کرنے کی کافی قوت موجود ہے اور نئی دہلی اپنی...
    وادی نیلم(اوصاف نیوز) وادی نیلم کے علاقے شاہکوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ کئی رہائشی مکانات بری طرح متاثر ہوئے۔ مقامی آبادی کے مطابق بھارتی افواج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک متاثرہ شخص نے کہاکہ بمشکل جان بچا کر بنکر میں پناہ لی ابھی فی الحال ہم کھلے آسمان کے نیچے ہیں ، گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ حکومت ہمیں معاوضہ دے تاکہ ہم اپنے مکانات دوبارہ تعمیر کر سکیں۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔ مقامی افراد...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈ یا دعویٰ کر رہا ہے کہ پاکستان نے دس مقامات پر ڈرونز بھیجے ہیں جنہیں بھارتی ڈیفنس سسٹم انٹر سپٹ کررہا ہے ۔ بھارتی  میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جموں کشمیر  کے مختلف مقامات پر پاکستان نے ڈرونز بھیجے جنہیں تباہ کردیا گیا۔ اس کے علاوہ سامبا ، جالندھر  اور ہوشیار پور  سمیت دس مقامات پر ڈرونز تباہ کیے گئے۔ اس خطرے کے پیش نظر بھارتی پنجاب کے ضلع ہوشیارپور کی ڈپٹی کمشنر نے بلیک آؤٹ کا اعلان بھی کر دیا ۔ مزید :
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت پاکستانی فضائیہ کے ساتھ ٹکراو میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ایئرفورس نے پوری دنیا کو پیغام پہنچا دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے امریکی ملٹری جریدے نیشنل انٹریسٹ کے حوالے سے بتایا کہ جنگیں فریقین کے غرور اور لاعلمی سے جنم لیتی ہیں، بھارت نے پہلگام حملے کے شواہد دینے کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا، عام تاثر تھا کہ بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے مگر پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔امریکی جریدے نے لکھا کہ بھارت کو نیوکلیئر کمانڈ اور کنٹرول سسٹم میں پاکستان سے بہتر تصور کیا جاتا رہا مگر پاکستان فوج نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، بھارت کے پاس یورپی اور...
    سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے پہل نہیں کی، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا تھا، ہماری تیاری شروع دن سے تھی جس کا مظاہرہ دنیا نے دیکھ لیا ۔  اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ  دیر پہلے امریکی وزیرخارجہ سے بات ہوئی، امریکی وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ ہم نے جو کچھ کیا وہ جوابی کارروائی تھی، بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر اب بھارت نے دوبارہ کچھ کیا تو اگلا جواب بھی دیا جائے گا، امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ بھارتی وزیرخارجہ سے بات کریں گے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی وزیرِ خارجہ نے کہا...
    راولپنڈی/نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2025ء ) آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے کے بعد پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلے رابطہ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد دونوں افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی آج ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد دونوں ممالک کی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی طرف سے آج ہاٹ لائن پر پہلی بار رابطہ کیا گیا اور صورتحال پر بات چیت ہوئی اور جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ادھر میڈیا بریفنگ...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مئی 2025)بھارتی فوج نے پاکستانی جوابی حملے میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا،پاک فوج نے کامیابی سے بھارتی ملٹری سائٹس کو نقصان پہنچایا،اودھم پور ،آرم پور،پٹھان کوٹ میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا،ترجمان بھارتی فوج صوفیہ قریشی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہماری مغربی پوسٹوں پر حملے کئے گئے۔پاکستان کی جوابی کارروائی میں پٹھان کوٹ ائیربیس دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے ۔پاکستان نے اس کے علاوہ آدم پور ائیرفیلڈ کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔پاکستان نے دہرنگیاری میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن تباہ کر دی ہیں۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے نتیجے میں نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا...
    سٹی 42 : بھارت کو پاکستان پر کیے گئے آپریشن سندور کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، اس نقصان میں مجموعی طور پر بھارت کے 956 ملین امریکی ڈالر تقریباً 267 ارب روپے کے جنگی طیارے تباہ ہو گئے ۔  پاکستان ائیر فورس نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے 3 رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے اور متعدد ڈرونز مار گرائے۔ رافیل کی فی طیارہ قیمت 288 ملین ڈالر تقریباً 80.6 ارب پاکستانی روپے تھی ۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان پاکستانی فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے فضائی حملے کو نہ صرف مؤثر انداز میں ناکام بنایا بلکہ دشمن کے قیمتی طیارے بھی تباہ کردیے...
    رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے :انڈین وزارت دفاع کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز ) بھارتی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے ہیں۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق حملے درج ذیل شہروں اور علاقوں میں موجود بھارتی فوجی تنصیبات پر کیے گئے۔ اوڑی، سرینگر، جموں، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلہ، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بھٹنڈہ، چندی گڑھ، نال، پھلوڈی، اترلائی اور بھج۔ حکام کے مطابق حملوں میں جانی و مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی فضائیہ اور دیگر دفاعی ادارے الرٹ پر ہیں۔ روزانہ مستند اور...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف ایک بار پھر آواز بلند ہونے لگی ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن (AISWA) نے معروف پاکستانی اداکاروں ماہرہ خان اور فواد خان کے مبینہ ’بھارت مخالف‘ بیانات پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے دونوں فنکاروں پر تنقید کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ پریس ریلیز میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان نے بھارتی فوجی کارروائی کو ”بزدلانہ اقدام“ قرار دیا جبکہ فواد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے دہشت گردی کی مذمت کرنے کے بجائے متنازع بیانیہ اختیار کیا جو مبینہ طور پر بھارت کے...
    فوٹو آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کو ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور بھارتی جارحیت کے مذموم منصوبے کو ناکام بنانے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر ایئر فورس کو سراہا اور بھارتی جارحیت کے مذموم منصوبے کو ناکام بنانے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔ آئی ایس...
     بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل حملوں کے فوری بعد افواج پاکستان نے بھرپور کاروائی سے منہ توڑ جواب دیا۔جس پر  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ ہماری نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کیا فیصلہ کرتی ہے۔ صبح کچھ اہم فیصلے کیے جائیں گے۔  ہمارا ردعمل جاری ہے اور ہم بھارتی جارحیت کا جواب دے رہے ہیں۔ ہم بھارتی حملے کا جواب دے رہے ہیں اور بھارت کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ خیال رہے کہ بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر میزائل داغ دیئے جس کے فوری بعد پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔ سیکورٹی...
     ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان مسئلے پر بندکمرہ اجلاس ہوا جس میں خطےکی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یواین سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوجی تصادم سےبچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کوعلاقائی عدم استحکام کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ان علاقوں کا دورہ کیا جنہیں بھارت بارہا پاکستان میں مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیتا رہا ہے،دورے کا مقصد بھارتی پروپیگنڈے کو زمینی حقائق کے ذریعے بے نقاب کرنا تھا تاکہ دنیا خود دیکھ سکے کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کس حد تک بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے مذکورہ دورے میں سہولت فراہم کی گئی۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا۔...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اتوار کے روز ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ کی ملاقات ہوئی، جو تقریباً 40 منٹ جاری رہی۔روز نامہ امت نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ اس ملاقات کا کوئی سرکاری اعلامیہ میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تاہم اس ملاقات کو 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کے سلسلے میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 30 اپریل کو انڈین نیوی کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی تھی، جس میں وزیر خارجہ ایس جے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے دستاویزی ثبوت کے ذریعے را نے دہشتگرد حملہ تیار کیا تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جاسکے۔ منظر عام پر انے والے دستاویزات میں ریزسٹنس فرنٹ اور پیپل اینٹی فاشسٹ فرنٹ دونوں دہشتگرد تنظیموں کا نام شامل ہیں۔ لیک دستاویزات کیٹگری گیما بی حیثیت کے حامل تھے منصوبے کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی خون کی ہولی کھیلنا تھا ۔ منصوبے کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا مشین نے اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنی تھی کسی منصوبے کے مطابق را نے مکاری کے ساتھ پاکستان پر الزام عائد کرنا تھا اور حملے میں استعمال اسلحہ کو شمالی وزیرستان سے سپلائی کئے جانے کا الزام عائد کرنا تھا۔...
    پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے تناظر میں بھارتی وزارت خارجہ کے پاکستان ،افغانستان،ایران امور کے سربراہ ایم آنند پرکاش کا کابل دورہ کیا ،افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے پاکستان-افغانستان،ایران امور کے سربراہ ایم آنند پرکاش کی کابل آمد اور امیر خان متقی سے ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت پہلگام حملے کا الزام درپردہ پاکستان پرلگا کر خطے میں کشیدگی کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سیاسی، تجارتی، اور سفارتی امور کے علاوہ “حالیہ علاقائی سیاسی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی نے بھارت کو افغانستان میں...
    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر اسرائیلی روش اختیار کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے مکانات دھماکا خیر مواد سے تباہ کرنے شروع کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں، 2 ہزار سے زیادہ بے گناہ کشمیری گرفتار کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ چند روز کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 11 مکانات کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرچکی ہے،  دھماکہ خیز مواد سے گھروں کو تباہ کیے جانے سے اطراف کی عمارتیں اور مکانات بھی متاثر ہوتے ہیں۔ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں پر ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج، اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کی نقل کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کررہی ہے تاکہ...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایوان بالامیں بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت اور پہلگام واقعہ میں بغیر ثبوت کے پاکستان کو ملوث کرنے اور بنے بنیادالزامات عائدکرنے پر قومی اتحاداوریکجہتی کابے مثال مظاہرہ کیاگیااور سینیٹ میں بھارت کے خلاف متفقہ قراردادمنظورکی گئی،پاکستان تحریک انصاف نے حکمران اتحادسے شدیداختلافات اورعمران خان کے جیل میں ہونے کے باوجود پہلی بارقومی ایشوبالخصوص بھارت کے خلاف قراردادپربھرپورساتھ دیااوربھارت کو یہ پیغام دیاکہ اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور قوم متحدہے،نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں متفقہ قراردادمنظورکرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کو سراہااور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے ایوان کو...
    اسلام آباد (عزیز علوی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارت نے پاکستانی ناظم الامور کو جو ڈی مارش دیا ہے، اس میں انکی کہیں ساری باتیں تو موجود ہیں لیکن سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا ذکر نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اگر ڈی مارش میں ایسا لکھ دیتا تو یہ بذات خود اس کے خلاف ثبوت بن جاتا جو عالمی بنک کو پیش کیا جا سکتا تھا۔ بھارت چونکہ ہمیشہ غیرقانونی اقدامات اور ’’وارداتوں ‘‘ پر یقین رکھتا ہے اس لئے ممکن ہے کہ وہ بگلیہار ‘ راتلے اور اس طرح کے دوسرے غیرقانونی ڈیموں کی طرح کے گھٹیا اقدامات کر سکتا ہے، اس طرح ذرائع کا کہنا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت نے اپنی داخلی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر ڈالا ہو۔ سندھ طاس معاہدہ 1960ء میں عالمی بنک کی سرپرستی میں طے پایا تھا۔ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا۔ یہ معاہدہ پاکستان اور بھارت کی کئی جنگوں اور دہائیوں پر مشتمل دشمنی کے باوجود قائم رہا۔ اس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ معطلی آبی دہشتگردی ہے۔ کوئی فریق اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔ بھارتی ردعمل کے نتیجے میں پورا خطہ غیر مستحکم ہو چکا ہے۔ اس کی تمام تر ذمہ...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، ان کے علاوہ  وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، اعظم نزیر تارڑ، طارق فاطمی بھی اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ ٹارنی جنرل منصور اعوان بھی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بھارت کے آج کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 27 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعدکی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا جائےگا، قومی سلامتی کمیٹی عجلت میں اٹھائے گئے بھارتی نا قابل عمل آبی اقدامات کا جواب دینے کا بھی جائزہ لے گی۔ دوسری جانب دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم...
     ویب ڈیسک:مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 27 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعدکی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا جائےگا، قومی سلامتی کمیٹی عجلت میں اٹھائے گئے بھارتی نا قابل عمل آبی اقدامات کا جواب دینے کا بھی جائزہ لے گی۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ  یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ٹرینر ایئرکرافٹ تباہ ہوا حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھارتی فضائیہ کے ایک ہی دن میں دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے، جن میں سے ایک لڑاکا طیارہ تھا۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق جیگوار لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے لیے امبالا ایئر بیس سے اڑا اور کچھ دیر بعد ہریانہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ فضائیہ کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جا کر بحفاظت نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے اور...
    بھارتی ریاست گجرات میں فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ٹرینر ایئرکرافٹ تباہ ہوا حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھارتی فضائیہ کے ایک ہی دن میں دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے، جن میں سے ایک لڑاکا طیارہ تھا۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق جیگوار لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے لیے امبالا ایئر بیس سے اڑا اور کچھ دیر بعد ہریانہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ فضائیہ کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جا کر بحفاظت نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے اور پائلٹ کو طبی...
    GUJRAT: بھارت کی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جہاں ایک پائلٹ محفوظ رہا جبکہ دوسرا پائلٹ لاپتا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس پریم سکھ ڈیلو نے بتایا کہ حادثے میں ایک پائلٹ طیارہ گرنے سے پہلے بحفاظت نکل آیا تھا اور دوسرا تاحال لاپتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں گرنے کے بعد آگ لگی اور اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں جائے حادثے کی  طرف روانہ ہوگئیں اور لاپتا پائلٹ کی تلاش شروع کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائے وقوع کی فوٹیجز سامنے آرہی ہیں، جس کے مطابق یہ حادثہ جام نگر سٹی سے 12 کلومیٹر دور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فری لانس امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں متعدد سوالات کے جواب دیے، جن میں چین کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے تھے۔ اس پوڈ کاسٹ کے منتخب اقتباسات بھارت کے متعدد اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے شائع کیے ہیں۔ پانچ سال بعد نئی دہلی سے بیجنگ کی پروازیں شروع ہونے جا رہی ہیں فریڈمین کے ساتھ بات چیت میں مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی بھی بھرپور حمایت کی تھی اور امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، 'ٹروتھ سوشل' پر اس پوڈ کاسٹ کو شیئر کیا ہے۔ بھارت اور چین میں...
    بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14 رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ دوبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل ہیں اورکھیلے جانے والے میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد وہ دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج معرکہ، 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی 2 وکٹیں گرگئیں اس سے قبل سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور سابق سری لنکن بلے باز سنگا کارا بھی یہ...
    واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف عالمی اور دوطرفہ مسائل پر بات چیت کی۔ ملاقات میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرے گا، کیونکہ امریکہ کے پاس یہ وسائل کافی مقدار میں موجود ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ انہیں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی اور گزشتہ دور صدارت میں مودی کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں  اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکام  کیساتھ اہم شواہد کا تبادلہ کیا جبکہ دفاعی ماہرین نے  بھی ان سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے ۔   تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اورہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بدھ کو تیسرا کھلا خط آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہبانی پی ٹی آئی نے آج آرمیچیف کو تیسرا خط جاری کیا ہے، خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے ‘ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ دہشت...
    5 جنوری کو ایک حادثے کے بعد بھارت کے مقامی تیار کردہ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر ’’ حال دھرو‘‘(HAL Dhruv)کے سبھی 330 ہیلی کاپٹر گراؤنڈ کردیے گئے۔ بھارت کی تینوں افواج عسکری سامان کی ترسیل میں انہیں بطور ’’گدھا‘‘ استعمال کرتی ہیں۔اب جبکہ یہ ہیلی کاپٹر دستیاب نہیں تو مسلح افواج میں سامان کی نقل و حمل بروقت نہ ہونے پر سنگین بحران آچکا ہے۔  ’’دھرو‘‘ بھارتی سرکاری اور نجی اسلحہ ساز اداروں میں کام کرتے ہیں یہ ہیلی کاپٹرز بھارتی ماہرین کی ناتجربے کاری اور پست آلات و پرزے استعمال کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ ماہرین اکثر مقامی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل نہیں کر پاتے اور وہ بار بار خراب ہوتے ہیں۔ ’’دھرو‘‘ بنانے کا...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پر آگیا، مودی سرکار کے دورحکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ تیجس پروجیکٹ کا آغاز 1986ء میں ہوا جبکہ پہلا طیارہ اس کے آغاز کے 17 برس بعد اڑا، ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا۔ سربراہ بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہوسکے، یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت...
۱