بھارت کی فوج پاکستان کیخلاف اتنی کمزور کیوں ثابت ہوئی؟ امریکی ملٹری جریدے کا اہم تجزیہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت پاکستانی فضائیہ کے ساتھ ٹکراو میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ایئرفورس نے پوری دنیا کو پیغام پہنچا دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے امریکی ملٹری جریدے نیشنل انٹریسٹ کے حوالے سے بتایا کہ جنگیں فریقین کے غرور اور لاعلمی سے جنم لیتی ہیں، بھارت نے پہلگام حملے کے شواہد دینے کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا، عام تاثر تھا کہ بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے مگر پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔
امریکی جریدے نے لکھا کہ بھارت کو نیوکلیئر کمانڈ اور کنٹرول سسٹم میں پاکستان سے بہتر تصور کیا جاتا رہا مگر پاکستان فوج نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، بھارت کے پاس یورپی اور روسی ساختہ جدید ہتھیاروں کا امتزاج ہے جبکہ پاکستان کو چین اور ترکی کی مدد حاصل رہی۔
نیشنل انٹریسٹ کے مطابق پاکستان ایئرفورس نے ابتدائی بھارتی فضائی حملوں کو روک کر غیرمعمولی دفاع کی صلاحیت ثابت کی، پاکستان نے آپریشن کے آغاز میں ہی بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔امریکی جریدے نے لکھا کہ بھارتی پائلٹس میں مناسب فلائٹ ٹریننگ کی شدید کمی ہے، بھارتی ایئرفورس کی غیر معیاری ٹریننگ نے بھارتی جنگی صلاحیت کو متاثر کیا اوربھارت کے جدید ترین رافیل طیاروں کا نقصان، نئی دہلی کی ساکھ کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔
نیشنل انٹریسٹ کے مطابق پاکستان فضائیہ کی برتری کی بڑی وجہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بہتر تربیت اور جنگی تجربہ ہے، پاکستانی پائلٹس افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں مسلسل انسداد دہشت گردی آپریشنز کرتے رہے ہیں۔امریکی جریدے نے تجزیہ کیا کہ بھارتی خارجہ پالیسی نے اسے عالمی حمایت سے محروم کر رکھا ہے، روس، بھارت کا دیرینہ اتحادی ہے مگر وہ بھی اس تنازعے پر خاموش رہا۔
لاہور ہائیکورٹ: ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہ بھارت
پڑھیں:
بھارت کیخلاف آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں: مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔مریم نواز نے پاک فوج کی جانب سے 10 مئی کی صبح آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخرکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبےکو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو، سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نےصرف گولی سےنہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص جوابی کارروائی نہیں، یہ آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے، جب دشمن نےحد پار کی تو پاکستان نےصبر کوحکمت میں بدلا، اور کڑی ضرب لگائی، امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے، پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سےنہیں، شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 10 مئی کی صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کرکے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔