پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں: امریکا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کا حامی ہے اور روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فون پر بات چیت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے جنوب ایشیائی پڑوسیوں پر جنگ بندی اور رابطہ قائم رکھنے پر زور دیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی اور یوکرین جنگ پر امریکا کے مؤقف کی توثیق کی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی روز سے جاری جنگی صورت حال کے بعد دس مئی کی شام جنگ بندی کا انعقاد ہوا تھا جس کے بعد بھی بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کی گئی۔
یہ 1999 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کارگل کے بعد شدید ترین جھڑپیں تھیں، لڑائی مکمل اور فوری روکنے کا اعلان غیر متوقع طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
بھارتی وزیردفاع کا دورۂ امریکا منسوخ، ہتھیاروں کی خریداری بھی روکدی
بھارت نے امریکا سے ہتھیار اور طیارے خریدنے کے کئی اہم منصوبوں پر عمل درآمد روک دیا جبکہ بھارتی وزیر دفاع کا مجوزہ دورہ بھی منسوخ کر دیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے جیولین اینٹی ٹینک میزائل، اسٹرائیکر گاڑیاں، ہیکلز اور بوئنگ جنگی طیاروں سمیت امریکی دفاعی سامان کی خریداری کو مؤخر کر دیا۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدے بھارتی وزیر دفاع کے دورہ امریکا کے دوران طے پانے تھے تاہم اب یہ دورہ بھی منسوخ ہو چکا ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اسلحے کی خریداری سے متعلق بات چیت اُس وقت نہیں کریں گے جب تک امریکا عائد اضافی ٹیرف پر ٹھوس وضاحت نہیں کرتا۔
دوسری جانب، بھارتی وزارت دفاع نے ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائٹرز کی خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ امریکا سے اسلحے کی خریداری طے شدہ طریقہ کار کے مطابق جاری ہے۔