لاہور(آ ئی ا  ین پی )سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے۔حمزہ شہباز نے پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی، اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک کا تاریخی دفاع اور دلیرانہ کمان کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرک اور بردبار قیادت نے اس مشکل وقت میں ملک کو سرخرو کیا، اس کامیابی میں وزیراعظم پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کا ہاتھ ہے، پاکستان کی فتح نے ثابت کیا کہ یہ قوم ہر مشکل سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آپریشن بنیان مرصوص، اس سے مراد کیا ہے؟

پاک فوج نے بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن کو (بنیان مرصوص) کا نام دیا ہے، یہ نام نہ صرف ایک عسکری حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ قرآن کریم سے ماخوذ ایک روحانی و نظریاتی پیغام بھی اپنے اندر سموئے ہوے ہے۔

(بنیان مرصوص) عربی زبان کا اصطلاحی مرکب ہے، جو سورۃ الصف کی آیت نمبر ٤ سے لیا گیا ہے، جس میں فرمایا گیا: (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ)۔ ترجمہ: بے شک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کی راہ میں صف بستہ ہو کر اس طرح لڑتے ہیں جیسے وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔

اس نام کا انتخاب پاک فوج کے اس پیغام کو واضح کرتا ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج دشمن کے خلاف اتحاد، نظم، قربانی اور ایمانی جذبے کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، بھارت کے اہم فوجی اہداف تباہ

(بنیان) کا مطلب ہے بنیاد یا عمارت، جبکہ (مرصوص) کا مطلب ہے مضبوطی سے جُڑی ہوئی، یعنی ایسی صف یا جماعت جو اندرونی طور پر یکجان ہو اور بیرونی حملے کے سامنے ناقابلِ تسخیر ہو۔

فوجی حکمت عملی کے تحت یہ نام اس مؤثر، مربوط اور متحرک ردِعمل کی نمائندگی کرتا ہے جو دشمن کے ہر حملے کو ناکام بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف عسکری ردعمل ہے بلکہ ایک نظریاتی، ایمانی اور قومی وحدت کا مظہر بھی ہے۔

پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ آپریشن (بنیان مرصوص) صرف دشمن کو جواب دینے کا نام نہیں بلکہ یہ اس پیغام کا اظہار ہے کہ پاکستانی قوم ہر جارحیت کے سامنے ایک جسم، ایک صف اور ایک نظریہ بن کر کھڑی ہے سیسہ پلائی دیوار کی طرح۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل، "معرکہ حق" قرار دے دیا گیا
  • افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی، حمزہ شہباز شریف
  • آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی: حمزہ شہباز
  • بنیان مرصوص‘‘ نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی، حمزہ شہباز’’
  • آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی، حمزہ شہباز
  • "ہم صدر ٹرمپ کے شکر گزار، اس نتیجے کو قبول کرتے ہیں" بھارت کو پوری دنیا میں رسوا کرنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا اعلان
  • آپریشن بنیان مرصوص؛ پوری قوم مسلح افواج کیساتھ ہے
  • آپریشن بنیان مرصوص، اس سے مراد کیا ہے؟