آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی: حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی، اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کا تاریخی دفاع اور دلیرانہ کمان کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی تحسین کے مستحق ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرک اور بردبار قیادت نے اس مشکل وقت میں ملک کو سرخرو کیا، اس کامیابی میں وزیراعظم کی موثر خارجہ پالیسی کا ہاتھ ہے، پاکستان کی فتح نے ثابت کیا کہ یہ قوم ہر مشکل سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا: اویس لغاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پوری دنیا میں
پڑھیں:
اقلیتوں کی خدمات پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں:صدر زرداری
ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اقلیتوں کے قومی دن پر کہا ہے کہ اقلیتوں کی خدمات پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔
اپنے خصوصی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ آج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور قومی ہم آہنگی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، آج کا دن قائداعظم کے اس وژن کی یاد دہانی کراتا ہے جس میں ہر شہری کو برابری اور باہمی احترام کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتی برادریوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اقلیتوں نے مسلح افواج، عدلیہ، سول سروسز، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں شاندار خدمات انجام دی ہیں، اقلیتوں کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئینِ پاکستان بلاتفریق تمام شہریوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، آئین اقلیتوں کے سیاسی، معاشی، مذہبی، سماجی اور ثقافتی حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے، اقلیتی طلبہ کو وظائف اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، بھائی چارے، ہم آہنگی اور یکجہتی کے ذریعے خوشحال پاکستان تشکیل دیں گے۔
صدر مملکت نے بتایا کہ 2009 میں پہلی مدتِ صدارت کے دوران 11 اگست کو اقلیتوں کا دن قرار دیا تھا، بین المذاہب مکالمے کو فروغ دیں گے اور قومی زندگی میں اقلیتوں کی بامعنی شرکت کو یقینی بنائیں گے،اقلیتوں کو بااختیار بنانے، ترقی اور فلاح کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بارسلونا میں قیمتی گاڑی چھین لی گئی