جمعیت ہرباطل نظریے کیخلاف برسر پیکار ہے‘عائشہ رضوان
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طالبات پاکستان اپنے قیام کے 57 برس مکمل کر چکی ہے۔ اس پر مسرت موقع پر ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان عائشہ رضوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق و صداقت کا علم اٹھائے یہ تحریک معاشرے میں خیر کی ترویج کر رہی ہے۔ چند طالبات سے شروع ہونے والا یہ قافلہ اب ملک بھر میں باطل نظریات کے خلاف برسر پیکار ہے۔نصف صدی سے زاید کا یہ سفر کارکنانِ جمعیت کے اخلاص ، قربانیوں اور کوششوں سے عبارت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنانِ جمعیت چاہے تعداد میں کم ہیں لیکن یہ دھرتی کا وہ نمک ہے جن کے ذریعے سے معاشرے میں خیر کا نفوذ ہے اور بالخصوص تعلیمی ادارے سیکولر نظریات کا گڑھ نہیں بن سکے۔اسلامی جمعیت طالبات پاکستان طالبات کی وہ واحد نمائندہ تنظیم ہے جو طالبات کو درپیش فکری و نظریاتی چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے اور پاکستان بھر کی تمام طالبات کو ان کی صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے ہر قسم کا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ یوم تاسیس کے اس موقع پر کارکنان جمعیت مبارکباد کی مستحق ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ اس عزیمت کے قافلے کا حصہ ہیں جس کا منتہائے مقصود رضائے الٰہی کا حصول ہے۔بلاشبہ یہ سفر طویل ہے مگر ان شاء اللہ ہم جلد اس کے اثرات وطن عزیز میں دیکھیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
مظفرآباد:مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔
ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے، بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔
ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں۔
طالبات نے کہا کہ ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے، کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں۔