کاشف شیخ و دیگر کی وقارمسعود اور حامدالرحمن کے والد کی وفات پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف سینئررہنما اسداللہ بھٹو اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ وقارمسعود اور سینئر صحافی کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر حامدالرحمن کے والد کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہارکیا۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے الگ الگ تعزیتی بیان میں مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لڑکی کے مبینہ اغوا کا ڈرامائی واقعہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے صنعتی و دیہی پس منظر رکھنے والے علاقے بن قاسم میں ایک کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ عینی شاہدین اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اطلاع کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جس میں دو سو سے زائد شہری بھی پولیس کے ساتھ مل کر لڑکی کی تلاش میں شامل ہوگئے۔