data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک اہم فیصلے میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور بھارتی کپتان سوریاکمار یادو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

اس فیصلے نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں جاری کشیدگی کو شہ سرخیوں میں اجاگر کردیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے بیٹر صاحبزادہ فرحان کو سخت وارننگ بھی جاری کی ہے، تاہم ان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب سوریاکمار یادو کے متنازع بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔ آئی سی سی نے اس شکایت پر بھارتی کپتان کو طلب کیا اور تحقیقات کے بعد ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ نے بھی جمعے کے روز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، جس پر دونوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی میں پیش ہونا پڑا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ تنظیم دونوں بورڈز کی شکایات کو برابر وزن دے رہی ہے اور کھلاڑیوں کے رویے پر سختی برتنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ اقدام نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے ایک انتباہ ہے بلکہ دونوں ممالک کے بورڈز کو بھی یہ پیغام دیتا ہے کہ کرکٹ میدان کے اندر اور باہر کسی بھی قسم کی غیر سنجیدہ حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات انتہائی حساس مرحلے میں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ جرمانہ نسبتاً ہلکی سزا ہے لیکن اس سے کھلاڑیوں کو مستقبل میں محتاط رہنے کا ضرور پیغام جائے گا۔

تنویر انجم.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈاکٹر نبیہا خان نے ہنی مون کے بجائے عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کردیا

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا نے ہنی مون کی جگہ عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے کم عمر دوست حارث کھوکھر سے تین روز قبل نکاح کیا ہے۔

نکاح کی یہ تقریب معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوئی جبکہ انہوں نے ہی نکاح پڑھایا۔

ڈاکٹر نبیہا اور اُن کے شوہر حارث کھوکھر نکاح کے بعد میڈیا پر آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے حارث کھوکھر نے کہا کہ انہیں پہاڑی علاقے، وادیاں پسند ہیں اور ہنی مون کیلیے ’میں نے نبیہا کو ویڈیوز بھی بھیجیں جبکہ ہمارا باکو جانے کا ارادہ تھا۔‘

حارث کھوکھر کے مطابق نبیہا نے ہنی مون کی بجائے عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد ہم نے عمرے پر جانے کا ارادہ کیا ہے۔

ڈاکٹر نبیہا علی خان نے کہا کہ وہ جلد اپنے شوہر، ساس اور سسر کے ساتھ عمرہ ادائیگی کیلیے جائیں گی۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا انفلوئنسر کو اپنی بیٹی بنایا ہوا تھا اور اُن کے گھر میں ہی نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر نبیہا کا حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گیلپ سروے: 40 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حامی، 60 فیصد نے مخالفت کردی
  • ڈاکٹر نبیہا خان نے ہنی مون کے بجائے عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کردیا
  • ڈاکٹر نبیہا کے شوہر حارث کھوکھر کون ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • 8 لگاتار چھکے، بھارتی کرکٹر نے روی شاستری اور گیری سوبرز کا ریکارڈ روند ڈالا
  • کرکٹ میں نئی تاریخ رقم: بھارتی بلے باز کا لگاتار 8 چھکے مار کر عالمی ریکارڈ
  • 8 لگاتار چھکے، بھارتی کرکٹر نے روی شاستری اور گیری سوبرز کا ریکارڈ روند ڈالا، ویڈیو دیکھیں
  • ڈی ایچ اے سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بی ٹی کے اسٹارز کی کامیابی
  • بی جے پی کو جمہوریت پر نہیں لوٹ کھسوٹ پر یقین ہے، اکھلیش یادو
  • آٹو انڈسٹری نئی پالیسی کی جنگ کی تیاری میں مصروف
  • آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے اہم فیصلہ