امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امریکی صدر امن کے داعی ہیں، ڈونلڈٹرمپ دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ نےجنرل اسمبلی سے خطاب میں امن کیلئے کوششوں کا تذکرہ کیا، پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے، صدر ٹرمپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
نیویارک میں شہباز شریف کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن سٹاکر سے بھی ملاقات ہوئی تھی، باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کی کیا گیا۔
پاکستان کا غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ
واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات ہوئی تھی، اردن کے فرمانروا اور انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، وزیراعظم سے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد بھی ملے تھے، دوطرفہ تعاون کی مثبت پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، لائیو سٹاک کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کااظہار کیا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی سینیٹرز کو 27ویں ترمیم پر تحفظات دور کرنے کے لیے مدعو کر لیا
وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے تحفظات دور کرنے کی غرض سے انہیں کل مدعو کر لیا ہے۔
نجی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کو اعشائیہ دینے کے لیے دعوت نامے بھیج دیے ہیں، اور یہ ملاقات کل شام ساڑھے چھ بجے ہوگی۔ یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ 27ویں ترمیم پر پیدا ہونے والے تحفظات کو حل کیا جا سکے۔