اجیت دوول کا اہم دورہ روس، دفاعی تعاون اور ایس 400 سسٹمز پر بات چیت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اس ہفتے روس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اجیت دوول روسی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے اور امکان ہے کہ وہ روس سے مزید ایس 400 فضائی دفاعی میزائل سسٹمز کی خریداری پر بھی بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری: ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا
بھارت کے پاس اس وقت 3 ایس 400 سسٹمز موجود ہیں، جو 5 یونٹس کے ایک بڑے معاہدے کا حصہ ہیں، ان سسٹمز کو مئی میں پاکستان کے ساتھ مختصر فوجی کشیدگی کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔
❗️???????????????? Doval to Visit Russia IMMINENTLY Amid Oil Threats from Trump
Indian NSA Ajit Doval is expected to drop in on Moscow this week to strengthen defence & energy ties.
— RT_India (@RT_India_news) August 5, 2025
اگرچہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، لیکن اس کی اہمیت اس وقت اور بڑھ گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی درآمد پر تنقید کی۔
ٹرمپ نے پیر کو اپنی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ بھارت نہ صرف روسی تیل کی بڑی مقدار خرید رہا ہے بلکہ اس کا ایک بڑا حصہ عالمی منڈی میں منافع کے لیے فروخت بھی کر رہا ہے۔ انہیں پروا نہیں کہ روسی جنگی مشین یوکرین میں کتنے لوگوں کو مار رہی ہے۔
بھارت نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے خود یوکرین جنگ کے آغاز پر بھارت کو روسی تیل خریدنے کی حوصلہ افزائی کی تاکہ عالمی توانائی منڈی کو مستحکم رکھا جا سکے۔
مزید پڑھیں: ’خود امریکا نے روسی تیل لینے کی ترغیب دی‘، بھارت کا ٹرمپ کی تنقید پر ردعمل
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اسی روز ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت، ایک بڑی معیشت ہونے کے ناطے، اپنی قومی سلامتی اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا، بھارت کو نشانہ بنانا غیرمنصفانہ اور بلاجواز ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے ان ممالک پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی جو روس کے ساتھ تجارت جاری رکھیں گے، جب تک روس یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ نہیں کر لیتا۔
روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر بات کرتے ہوئے کہ ہم ان بیانات کو قانونی نہیں سمجھتے جو دراصل دھمکیاں ہیں کہ ممالک روس سے تجارت بند کریں۔ ’ہم سمجھتے ہیں کہ خودمختار ممالک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے اقتصادی مفادات کے تحت اپنے تجارتی شراکت دار خود چنیں۔‘
مزید پڑھیں: بھارت روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں مالی معاونت کررہا ہے، ٹرمپ کے مشیر کا الزام
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی رواں ماہ کے آخر میں روس کا دورہ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجیت دوول اقتصادی مفادات ایس جے شنکر بھارت بھارتی وزیر خارجہ تجارتی شراکت دار ٹیرف دفاعی میزائل سسٹمز رندھیر جیسوال روس قومی سلامتی معاشی مفادات یوکرین
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اجیت دوول اقتصادی مفادات ایس جے شنکر بھارت بھارتی وزیر خارجہ تجارتی شراکت دار ٹیرف دفاعی میزائل سسٹمز رندھیر جیسوال قومی سلامتی معاشی مفادات یوکرین روسی تیل کریں گے کے ساتھ تیل کی
پڑھیں:
کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔