اس ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کو یوکرین میں امن پر مجبور کرنے کے لیے نئی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔ ٹرمپ کی منصوبہ بندی ہے کہ جو ممالک اب بھی روس سے تیل خرید رہے ہیں، ان پر بھاری ٹیرف عائد کیے جائیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق، صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی، اسٹیو وٹکوف، بدھ کو روس کا دورہ کریں گے، جس کے بعد ڈیڈلائن کا اطلاق ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین میں امن کا کوئی امکان نہ ہوا اور ٹرمپ نے اپنا منصوبہ نافذ کیا تو یہ اقدام امریکی معیشت کو بھی متاثر کر سکتا ہے، جس میں صارفین کی مہنگی اشیا، امریکی کمپنیوں کے منافع میں کمی اور ممکنہ طورپرتیل کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘ بن چکا، مارکو روبیو

اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سینٹر کے توانائی و جغرافیائی سیاست کے سینیئر فیلو کلیٹن سیگل نے کہا کہ ان ممالک کو سزا دینا جوروسی توانائی بڑی مقدارمیں خریدتے ہیں، اس کا امریکی معیشت پر بھی نمایاں اثر ہوگا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ متوقع ٹیرف سے امریکا میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا اورامریکی کمپنیوں پردرآمدی لاگت کا بوجھ بڑھے گا۔

صدرٹرمپ نے پچھلے مہینے اعلان کیا تھا کہ اگرروسی صدرولادیمیرپیوٹن نے 50 دن کےاندریوکرین کے ساتھ امن نہ کیا تو وہ روسی تیل خریدنے والوں پر 100 فیصد ٹیرف نافذ کریں گے، اب یہ مدت مختصر کرکے اسی ہفتے تک محدود کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’خود امریکا نے روسی تیل لینے کی ترغیب دی‘، بھارت کا ٹرمپ کی تنقید پر ردعمل

یہ ٹیرف خاص طور پر بھارت اور چین سے درآمدات پر لاگو ہوں گے، جو روسی تیل کے بڑے خریدار اور امریکا کے اہم تجارتی شراکت دار بھی ہیں، صرف گزشتہ سال امریکا نے ان دونوں ممالک سے 526 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کیں۔

چین اب اپنی تیل کی درآمدات کا 13.

5 فیصد روس سے حاصل کرتا ہے، جو جنگ سے پہلے 7.7 فیصد تھا۔ بھارت کی روس سے تیل کی درآمدات 36 فیصد تک پہنچ چکی ہیں، جو کسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔

اسی بنا پر بھارت صدر ٹرمپ کےغصے کا نشانہ بنتا نظرآرہا ہے، منگل کو انہوں نے بھارت پر اگلے 24 گھنٹوں میں نمایاں طورپر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: ’بھارت سے خوش نہیں ہوں‘، ٹرمپ کا انڈیا پر مزید ٹیرف آئندہ 24 گھنٹوں میں لگانے کا اعلان

یوبی ایس ویلتھ مینجمنٹ کے تجزیہ کار جیووانی اسٹوانوو نے کہا کہ چینی اشیا پرمزید ٹیرف، جو پہلے ہی 30 فیصد تک ہیں، امریکی صارفین کے لیے آئی فونزجیسی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا باعث کر سکتے ہیں۔ ’امریکی صارفین اس سے نالاں ہوں گے۔‘

ان کا ماننا ہے کہ چین شاید یقین رکھتا ہو کہ صدر ٹرمپ یہ ٹیرف عائد کریں گے، لیکن اس بات پر شبہ ہے کہ وہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اقتصادی دباؤ کو طویل عرصے تک برداشت کر سکیں گے۔

چین پہلے بھی اس صورتحال سے گزر چکا ہے۔ رواں سال کے اوائل میں صدرٹرمپ نے چینی مصنوعات پر بھاری ٹیرف لگائے لیکن جلد ہی مذاکرات کے دوران انہیں کم کر دیا۔ اسٹوانوو کے مطابق، پیچھے ہٹنے کا پہلا قدم صدر ٹرمپ نے اٹھایا تھا کیونکہ اس کا اثر امریکی درآمدات پر پڑا۔

مزید پڑھیں: بھارت روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں مالی معاونت کررہا ہے، ٹرمپ کے مشیر کا الزام

روس کے تیل پر ثانوی ٹیرف کا مطلب عالمی مارکیٹ میں تیل کے بہاؤکومتاثرکرنا ہوگا۔ ’روس بہت بڑا ہے، اس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔‘

روس روزانہ 70 لاکھ بیرل تیل اور تیل سے تیار شدہ مصنوعات برآمد کرتا ہے، جنہیں فوری طور پر متبادل فراہم کرنا مشکل ہے۔

کیپیٹل اکنامکس کے ماہر کیرن ٹامپکنز کے مطابق، ٹرمپ کی ممکنہ پالیسی سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کیونکہ روس کی برآمدات عالمی کھپت کا تقریباً 5 فیصد بنتی ہیں، حالانکہ امریکا تیل کا بڑا پیدا کنندہ ہے، لیکن وہ اب بھی بڑی مقدار میں خام تیل درآمد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری جاری رہے گی، امریکی دباؤ کے باوجود انڈیا کا دوٹوک مؤقف

منگل کو ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 65 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہی، اگرچہ رواں سال اب تک اس میں 8.8 فیصد کمی آ چکی ہے۔

اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سینٹر کے کلیٹن سیگل کا خیال ہے کہ اگر ٹرمپ نے ثانوی ٹیرف نافذ کیے تو وہ ممکنہ طور پر 10 سے 30 فیصد کے درمیان ہوں گے تاکہ دیگر ممالک روسی تیل کے متبادل تلاش کریں۔

’انتہائی سخت سطح کے ٹیرف محض ایک دھمکی کے طور پر سمجھے جائیں گے کیونکہ وہ امریکا کو بھی اسی طرح نقصان پہنچائیں گے جیسے دوسرے ممالک کو۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقتصادی دباؤ امریکا بھارت تجارتی شراکت دار تیل ٹیرف چین درآمدی لاگت درآمدات روس روسی صدر صدر ٹرمپ عالمی مارکیٹ کلیٹن سیگل ولادیمیرپیوٹن

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا بھارت تجارتی شراکت دار تیل ٹیرف چین درآمدی لاگت درا مدات عالمی مارکیٹ ولادیمیرپیوٹن مزید پڑھیں روس سے تیل سے تیل کی کے مطابق روسی تیل ٹرمپ کی

پڑھیں:

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی اس )امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے متنبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کی پاسداری کی، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار نہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند دنوں میں اپنا مقف تبدیل کر لے، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا جب بھی ایران امریکا ڈیل ہوتی ہے اسے ایران کو چلانے والے لوگ خراب کردیتے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران اب بھی ڈیل کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ درخواستیں کر رہا ہے، ایران چاہے تو مشرق وسطی کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماں کو معاشی معاملات کا علم ہی نہیں، انہیں دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاں کو رقومات دینے میں ہے جن کی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ۔

مارکو روبیو کا حوثیوں کے حوالے سیکہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں شامل کردیا ہے، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امید ہیحوثی حملے روک دیں گے۔مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر امن سول جوہری پروگرام چاہتا ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی سول جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، سول جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔

مارکوروبیو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت میں پاگل اورجنونی لوگ ہیں، امریکا اس کا حصہ نہیں بنے گا، اگر اگر لوگ اس احمق تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ امریکی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کا اطلاق نہیں کر سکیں گے۔ یوکرین روس جنگ سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں بہت خونریزی ہوئی، یوکرین نے اس کی بہت بھاری قیمت اداکی ہے، امریکا یوکرین جنگ کے خاتمیکے لیے تعمیری کردارادا کرنیکے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا اگلی خبرپاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل