’کتنے جنگی طیارے تباہ ہوئے؟‘، بھارتی جنرل کا جواب دینے سے گریز
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) جنرل انیل چوہان نے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں آپریشن سندھور کے دوران تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کی تعداد بتانے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا
بھارتی جنرل انیل چوہان نے طیاروں کی تباہی سے متعلق سوال کو یہ کہہ کر ٹالنے کی کوشش کی کہ اس وقت اس معلومات کو ظاہر کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
یہ انٹرویو سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے موقع پر دیا گیا، جہاں جنرل چوہان نے جدید جنگی حکمت عملیوں، خاص طور پر انفارمیشن وارفیئر اور مصنوعی ذہانت (AI) کے کردار پر تفصیل سے بات کی۔
جنرل چوہان نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران غلط معلومات کا مقابلہ کرنا آپریشن کے تقریباً 15 فیصد حصے پر محیط رہا، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ معلوماتی محاذ اب جنگ کا مرکزی میدان بن چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 22 اپریل کو پہلگام میں حملے کے بعد شروع ہونے والی کثیر الجہتی کارروائی ’آپریشن سندور‘ میں جھوٹے بیانیوں اور گمراہ کن معلومات کا سدباب ایک اہم چیلنج رہا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت پر شکریہ ادا کیا
جنرل چوہان نے مصنوعی ذہانت (AI) کی بڑھتی ہوئی افادیت پر بھی روشنی ڈالی مگر ساتھ ہی خبردار کیا کہ اس میں فیصلہ سازی کی خودکاریت جارحانہ اقدامات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، خاص طور پر جب ’کم جانی نقصان‘ کا تاثر غالب ہو۔
انہوں نے کہا کہ AI کی موجودہ فوجی ایپلی کیشنز محدود ہیں کیونکہ یہ زیادہ تر اوپن سورس ڈیٹا پر انحصار کرتی ہیں۔
انہوں نے سفارش کی کہ AI کو آپریشنل منصوبہ بندی، وار گیمنگ اور انٹیلی جنس میں بہتر انداز میں شامل کیا جائے۔
جنرل چوہان کے انٹرویو میں تباہ شدہ جنگی طیاروں کی تعداد کے بارے میں سوال پر انکار نے اس حساس معلومات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، جو ممکنہ طور پر قومی سلامتی اور آپریشنل حکمت عملیوں کے تحفظ کے لیے پوشیدہ رکھی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنرل انیل چوہان سنگاپور شنگریلا ڈائیلاگ طیاروں کی تباہی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنرل انیل چوہان سنگاپور طیاروں کی تباہی جنرل چوہان طیاروں کی چوہان نے
پڑھیں:
قلات میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن؛4 دہشتگرد جہنم واصل
سٹی 42: قلات، بلوچستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے بعد مزید کارروائی کی،سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن میں چار مزید دہشتگرد واصل جہنم کردیے
بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان کے مزید چار کارندے ہلاک کیے گئے ،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا،بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا، آپریشن میں علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بلوچستان میں امن دشمن بھارتی عزائم ایک بار پھر ناکام ہوگئے ،قوم کے شانہ بشانہ سیکیورٹی فورسز پرعزم ہے
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان
بلوچستان میں ترقی، امن اور استحکام کے دشمنوں کا ہر وار ناکام بنانے کا عزم کیا