پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں پر افواج کی تعداد کم کر رہے ہیں،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
حالیہ بحران نے مستقبل میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ بڑھا دیا ہے،غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں پر افواج کی تعداد کم کر رہے ہیں اور ہم 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں تاہم حالیہ بحران نے مستقبل میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لیے موجود مسلح افواج کیسربراہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ قدم ہے، یہ فیصلہ پہلگام حملے کے صرف 24 گھنٹے کے اندر بغیر کسی ثبوت کے کیا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، سندھ طاس معاہدہ کی معطلی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، پاکستان نے معاملے کی غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی تاکہ سچ سامنے آ سکے مگر بھارت نے اس پر مثبت ردعمل دینے کے بجائے جارحانہ اقدامات کو ترجیح دی۔پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے افواج کی سطح میں کمی کا عمل شروع کر دیا ہے، ہم تقریباً 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آ چکے ہیں، ہم اْس کے قریب پہنچ چکے ہیں، یا شاید پہنچ چکے ہوں گے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اگرچہ اس تنازع کے دوران جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی تاہم یہ ایک خطرناک صورتحال تھی، اس بار کچھ نہیں ہوا لیکن آپ کسی بھی وقت کسی سٹریٹجک غلطی کو رد نہیں کر سکتے کیونکہ جب بحران ہوتا ہے تو ردِعمل مختلف ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ اس بار کی لڑائی صرف متنازعہ علاقے کشمیر تک محدود نہیں رہی، دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے مرکزی علاقوں میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا لیکن کسی نے بھی کسی سنجیدہ نقصان کو تسلیم نہیں کیا۔سربراہ مسلح افواج نے کہا کہ یہ تنازع دو جوہری طاقتوں کے درمیان حد کو کم کرتا ہے، مستقبل میں یہ صرف متنازعہ علاقے تک محدود نہیں رہے گا، یہ پورے بھارت اور پورے پاکستان تک پھیل جائے گا، یہ ایک انتہائی خطرناک رجحان ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مستقبل میں بین الاقوامی ثالثی مشکل ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان بحران سے نمٹنے کا کوئی مؤثر طریقہ کار موجود نہیں، بین الاقوامی برادری کے لیے مداخلت کا وقت بہت کم ہو گا اور میں کہوں گا کہ نقصان اور تباہی اْس سے پہلے ہی واقع ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان بات چیت کے لیے تیار تھا لیکن ہاٹ لائنز کے علاوہ سرحد پر چند ٹیکٹیکل سطح کے رابطوں کے سوا کوئی اور مواصلاتی ذریعہ موجود نہیں تھا، کشیدگی کم کرنے کے لیے کوئی پسِ پردہ یا غیر رسمی بات چیت نہیں ہو رہی تھی۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے واضح کیا کہ یہ مسائل صرف میز پر بیٹھ کر مذاکرات اور مشاورت سے حل ہو سکتے ہیں، یہ میدان جنگ میں حل نہیں ہو سکتے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کہا ہے کہ انہوں نے افواج کی نہیں ہو نے کہا کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے کہا کہ پاکستان کے پاس پانچ سے چھ اچھے بولر ہیں لیکن کھیلانے کا فیصلہ کوچ کا ہوتا ہے۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پریس کانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ہے جب موقع ملے پرفارمنس کرنا، میں وہی کوشش کرتا ہوں کہ پرفارم کروں، کوشش ہوتی ہے کہ جو پلان کوچ کی طرف سے ملے اس کے مطابق کھیلیں۔سلمان مرزا نے کہا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ پلئنگ الیون میں ہوں یا نہیں، مجھے جب موقع ملے تو کوشش ہوتی ہے کہ پرفارم کروں، آج کی پرفارمنس اپنی ماں کے نام کرتا ہوں، سب کچھ ان کی دعاؤں کی بدولت ہے، جب گراؤنڈ میں آتے ہیں تو پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسی بولنگ کرنی ہے۔قومی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پلیئر پلئنگ الیون میں آتا ہے تو کوشش ہر کسی کی ہوتی ہے کہ پرفارم کریں، ہوم کنڈیشن میں کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے اور کراؤڈ کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • غزہ میں امن فوج یا اسرائیلی تحفظ
  • سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
  • کراچی کا ای چالان سسٹم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج ،جرمانے معطلی پٹیشن
  • سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی
  • دہشتگردی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ، اسپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، بیرسٹر دانیال
  • دہشت گردی پاکستان کےلیے ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
  • مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں شاہ رُخ خان جیسا دکھائی دیتا ہوں، ساحر لودھی
  • سندھ میں نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع