Jasarat News:
2025-07-09@12:52:40 GMT

لاہور میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک، موسم خوشگوار

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مون سون کے دوسرے اسپیل کے تحت لاہور میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، موسم خوشگوار ہونے سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

موسلادھار بارش کے سبب شہر کی شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نشتر ٹاؤن میں 55 ملی میٹر ساور گلبرگ میں 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج دن بھر بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور گجرانولہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ حبس کی شدت میں کمی آگئی۔

موسلادھار بارش کے سبب ڈی جی واسا اور پی ڈی ایم اے نے اپنی ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھا جائے۔

دوسری جانب، صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موسلادھار بارش

پڑھیں:

لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور سمیت پنجاب بھر میں صبح کے وقت موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

لاہور میں بارش تھمنے کے ساتھ ہی حبس کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ شہر میں سب سے زیادہ بارش 52 ملی میٹر نشتر ٹاون میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر کے دیگر علاقوں جیل روڈ پر 43 ملی میٹر، قرطبہ چوک میں 41، گلبرگ میں 40، ایئرپورٹ پر 34 ملی میٹر، گلشن راوی میں 31، لکشمی چوک میں 26، اقبال ٹاون میں 24، سمن آباد میں 16، جوہر ٹاون میں 13، اپر مال میں 2، مغلپورہ میں 4، تاجپورہ میں 3، پانی والا تالاب اور فرخ آباد میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے پانی کے نکاس کے لیے واسا کو ہدایات جاری کر دیں۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی نکاسی آب آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک لاہور بھر میں اوسط بارش 21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آج مزید بارش کے امکانات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔

پنجاب کے تمام بڑے دریا، ہل ٹورنٹس اور نالے اس وقت معمول یا کم درجے کے سیلاب پر بہہ رہے ہیں۔ کسی بھی مقام پر درمیانے یا اونچے درجے کا سیلاب نہیں ہے۔

دریائے سندھ:

تربیلا: کم درجے کا سیلاب، پانی کے بہاؤ میں کمی

کالا باغ: کم درجے کا سیلاب، پانی کے بہاؤ میں کمی

چشمہ: کم درجے کا سیلاب، پانی کے بہاؤ میں اضافہ

دیگر بڑے دریا (جہلم، چناب، راوی، ستلج) اور راجن پور و ڈی جی خان کے تمام ہل ٹورنٹس معمول کے مطابق ہیں، اور کہیں بھی غیر معمولی اخراج رپورٹ نہیں ہوا۔

تمام بڑے نالے (ڈیک، ایک، پلکھو، بین، بسنتَر وغیرہ) بھی معمول کی سطح پر بہہ رہے ہیں۔

عوام کے لیے ہدایت:

رہائشی افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ہوشیار رہیں، نشیبی اور دریا کنارے علاقوں سے گریز کریں، اور پی ڈی ایم اے پنجاب و ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

ہنگامی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

پانی کی آمد اور اخراج

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 87 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 82 ہزار 100 کیوسک ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 22 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک ہے۔

چشمہ بیراج میں پانی کی آمد3 لاکھ  64 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 45 ہزار 800 کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 71 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 44 ہزار300 کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 50ہزار 400 کیوسک اور اخراج 50 ہزار400 کیوسک ہے۔

آبی ذخائر:

تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1521.06 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 41 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1180.90 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 644.20 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 74 لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ ہیڈ مرالہ سمیت دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 2 روز میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
  • موسلادھار بارشیں،مریم نواز کا تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب
  • ملک بھر میں مون سون سپیل، لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش
  • ملک بھر میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری
  • کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار، ملک کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ