پاکستان کی سفارتی کامیابیاں، بھارت کی بالادستی کا خاتمہ: اسحاق ڈار کی اہم بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور کامیابیوں کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 19 مئی کو چین کا دورہ بنیادی طور پر دو طرفہ تھا، تاہم چین نے سہ فریقی اجلاس کے لیے افغانستان کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی، جسے پاکستان نے خوش دلی سے قبول کیا۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ دورہ 10 مئی کے بعد چین کا پہلا دورہ تھا، جس کا مقصد چینی قیادت کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 24 اپریل کو چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے پہلی بار بات ہوئی، جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کی وضاحت کی گئی۔ چینی دفتر خارجہ نے اس حوالے سے مثبت بیان بھی جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ 10 یا 11 مئی کی رات وزارت خارجہ نے اس دورے کی اطلاع ٹویٹ کی تھی، جس میں چین نے افغان وزیر خارجہ کو سہ فریقی اجلاس کے لیے دعوت دینے کی درخواست کی تھی، جسے پاکستان نے فوراً قبول کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بھارتی حملے کے بعد آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کو چینی حکام نے سراہا ہے۔
نائب وزیراعظم نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن موجود ہے، جس میں 4 سابق وزرائے خارجہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 23 اپریل سے 10 مئی تک دنیا کو حقائق واضح کیے اور عالمی برادری کو مسلسل آگاہ رکھا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے ایف 16 طیارہ گرائے جانے کے دعوے کو غلط قرار دیا اور بتایا کہ امریکا نے بھی اس دعوے کی تردید کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے کشیدگی کے دوران 60 سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور سفارتی کوششوں کی بدولت بھارت کی بالادستی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی پر ترکی اور آذربائیجان میں عوام نے خوشیاں منائیں اور ترکی کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے بھارتی حملے کی اطلاع ملتے ہی فوری رابطہ کیا، جو دوستی کا ایک مثالی مظہر ہے۔
انہوں نے معاون خصوصی طارق فاطمی کے روس میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کا ذکر بھی کیا۔ کہا وزیراعظم شہباز شریف کے ترکی دورے میں آرمی چیف بھی ان کے ساتھ تھے، جہاں متعدد دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں اور ترکی و آذربائیجان کی جانب سے کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک آواز بن کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس اتحاد نے سفارتی کامیابیوں کو ممکن بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کریڈیبلٹی عالمی سطح پر بہتر ہوئی ہے جبکہ بھارت کی سفارتکاری ناکام ہو چکی ہے۔
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ کشیدگی کے دوران پاکستان کا مؤقف تھا کہ اگر بھارت پہل کرے گا تو پاکستان جواب دے گا، اور تمام ممالک کو اس بات کی سمجھ بھی آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نیوکلیئر ممالک ہیں، اس لیے تحمل ضروری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کی
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔(جاری ہے)
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔