بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں نامناسب تبصرہ، بی جے پی رہنما کیخلاف تحقیقات کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین آرمی کی خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں نامناسب تبصرہ کرنے پر بی جے پی رہنما اور ریاست مدھیا پردیش کے وزیر وجے شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ وجے شاہ کی طرف سے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کے خاتمے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وزیر کے معذرت نامے کو بھی مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: بی جے پی رہنما پر بھارتی کرنل صوفیہ قریشی کو ‘دہشتگردوں کی بہن’ قرار دینے پر شدید تنقید
سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کہا کہ وجے شاہ کے بیان پر پوری قوم کو شرمندگی ہے۔ انہیں اس طرح کا تبصرہ کرتے ہوئے محتاظ ہونا چاہیے۔
سپریم کورٹ نے بی جے پی رہنما کے تبصرے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا بھی حکم دیا دیا۔ عدالت نے کہا کہ اس ٹیم میں خاتون افسر بھی شامل کی جائے۔
عدالت نے وجے شاہ کی گرفتاری پر حکم امتناع جاری کردیا تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ وجے شاہ نے انڈین آرمی کی کرنل صوفیہ قریشی کو مبینہ طور پر دہشتگردوں کی بہن قرار دے دیا تھا جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے صوفیہ قریشی کے بارے میں یہ ریمارکس مبینہ طور پر ان کی مسلم شناخت کی وجہ سے دیے تاہم اس تبصرے پر تنقید ہونے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹاکر پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ’جنگ نہیں چاہتے‘، انڈیا نے گھٹنے ٹیک دیے،بھارتی فوج کی ترجمان کی پریس کانفرنس
وجے شاہ نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے آپریشن سندور کے ذریعے دہشت گردوں کو ان کی بہن کے ذریعے پیغام پہنچایا۔
سوشل میڈیا پر اس جملے کو بی جے پی کی انتہاپسندانہ اور مسلم مخالف سوچ کا مظہر قرار دے کر ان سے معافی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
دوسری طرف صوفیہ قریشی کے بھائی بنٹی سلیمان نے کہا ہے کہ صوفیہ ہمارے ملک کی بیٹی ہیں، انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے وجے شاہ کے تبصرے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کرنل صوفیہ قریشی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کرنل صوفیہ قریشی کرنل صوفیہ قریشی صوفیہ قریشی کے بی جے پی رہنما سپریم کورٹ وجے شاہ نے کہا
پڑھیں:
پیس ڈیلی گیشن وزیر اعظم نے بنایا ہے، شہادت اعوان
اسلام آباد:رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ یہ وہ والی صورت حال تو ہے نہیں کہ آپ کے پاس خالی عہدے ہیں اور اس کیلیے آپ بندے تلاش کر رہے ہیں کہ ضروری ہے کہ دو بندے ان سے لیں، تین ان سے لیں، چار ان سے لیں اور عہدے بھر لیں وہ تو ہے نہیں، ہمیں ایک ایسی ٹیم چاہیے جو باہر جا کر پاکستانی حکومت کی، پاکستانی عوام کی اور اپنا اسٹانس وہاں پر دے، ان کے پاس ایکسیئرنس بھی ہو، آواز بھی ہو، انداز بھی ہو اور ان کا پیچھے ایک ٹریک ریکارڈ ہو۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تو میرے خیال میں اپنی پارٹی کو چھوڑ کر وزیراعظم صاحب کا بلاول بھٹو زرداری کو آگے کر کے ان کو بھیجنا ٹیم کو لیڈ کرنے کا میرے خیال میں بڑا پن ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی شہادت اعوان نے کہا کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ جو پیس ڈیلی گیشن بنایا ہے یہ پرائم منسٹر صاحب نے بنایا ہے، اس میں ہماری پارٹی سے بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمن، حنا ربانی کھر ان کے اپنے دو لوگ ہیں، مصدق ملک اور خرم دستگیر، ایم کیو ایم سے دوست لیے، پہلے جو سفیر تھے ان کو اس میں رکھا تو میرے خیال میں مے بی مے بی، کہ پی ایم کا اپنا ایک انداز ہے، ان کے ذہن میں ہو کہ یہ جو ٹیم ہے بہتر طور پر ہمارا مقدمہ سامنے رکھ سکے گی۔
رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند نے کہا کہ اس طرح ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ آپ کیسے ایویلیوایٹ کریں گے، شہادت اعوان صاحب مجھ سے زیادہ اچھے طریقے سے پاکستان کو ریپریذنٹ کریں گے یا میں آپ سے زیادہ پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا یا تو کوئی ٹیسٹ ہوتا وہ تونہیں ہے کوئی چیز نہیں ہے، اب سوال آ جاتا ہے کہ ہم ریپریذنٹ کس کو کر رہے ہیں کیا ہم گورنمنٹ کو ریپریذنٹ کر رہے ہیں یا پاکستان کو کر رہے ہیں، اب انڈیا کا مائنڈ سیٹ دیکھیں کیا انڈیا میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان اللہ واسطے کا بیر نہیں ہے لیکن انھوں نے کیا کیا ہے، سات کمیٹیاں بنائی ہیں، ان میں دو کو لیڈ کر رہے ہیں بی جے پی والے اور باقی پانچ کو اپوزیشن والے لیڈ کر رہے ہیں۔