بھارتی فوج نے پاکستان کے جوابی حملے میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مئی 2025)بھارتی فوج نے پاکستانی جوابی حملے میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا،پاک فوج نے کامیابی سے بھارتی ملٹری سائٹس کو نقصان پہنچایا،اودھم پور ،آرم پور،پٹھان کوٹ میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا،ترجمان بھارتی فوج صوفیہ قریشی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہماری مغربی پوسٹوں پر حملے کئے گئے۔
پاکستان کی جوابی کارروائی میں پٹھان کوٹ ائیربیس دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے ۔پاکستان نے اس کے علاوہ آدم پور ائیرفیلڈ کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔پاکستان نے دہرنگیاری میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن تباہ کر دی ہیں۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے نتیجے میں نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کیلئے تیزرفتار میزائل کا استعمال کیا۔(جاری ہے)
پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی دراندازیاں کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے جس میں پاک فوج نے بھارت کی متعدد پوسٹیں مکمل تباہ کردی ہیں۔پاک فوج کی جانب سے بل مقابل پھکلیاں سیکٹر میں بھارتی پوسٹیں مکمل تباہ کردی گئی ہیں اور فوج نے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تین بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دیں تھیں۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں موثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آج صبح آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا تھا۔ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس اور آدم پور ایئر بیس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا تھا۔بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ، برنالہ، بھٹنڈا اور سسرام، جموں، اکھنور، آدم پور، ہلوارا، مامون ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تنصیبات کو نقصان بھارتی فوج پاکستان نے کی جانب سے پاک فوج تباہ کر فوج نے
پڑھیں:
پاکستان جوابی کارروائی میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا،خواجہ آصف
بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے
کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے ، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے ۔