ایٹمی امور کا جائزہ لینے والی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سیاسی و عسکری قیادت نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حرکت کے سنگین نتائج ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایٹمی معاملات کا جائزہ لینے والی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، نیشنل کمانڈ اتھارٹی پاکستان کے جوہری معاملات کا جائزہ لیتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد بھارت کی جانب سے مزید کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو پاکستان ایسا جواب دے گا جسے تاریخ یاد رکھے گی۔ اس اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پاکستان پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا، جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے۔ سیاسی و عسکری قیادت نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حرکت کے سنگین نتائج ہوں گے، ایسی تباہی ہوگی کہ دنیا ماضی کی تمام جنگیں بھول جائیں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیشنل کمانڈ اتھارٹی
پڑھیں:
محمد شہباز شریف کی کرسچن اسٹاکر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت داری کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، دونوں راہنماؤں نے بالخصوص سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔