اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 10 مئی 2025 کو صبح 3 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک ملک کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔

ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور فضائی نگرانی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ تمام فضائی کمپنیوں، ایئر ٹریفک کنٹرول یونٹس، اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اس دوران کوئی فلائٹ آپریشن نہ کریں۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کی تین ائیر بیسز پر حملہ کیا ہے تاہم پاک فوج نے یہ حملہ ناکام بنا دیا ہے ۔

نور خان بیس پر حملے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے، پاکستان زندہ باد کے نعرے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں، پی اے اے

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تریدد کردی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ جنگی صورتحال کے تناظر میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں، لاہور کی فضائی حدود محفوظ اور پروازوں کیلئے دستیاب ہے۔

تاہم لاہور کی فضائی حدود کے مخصوص حصوں کو پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کیا گیا ہے یہ حصے ہفتہ 10 مئی دن 3 بجے تک بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ گلگت اسکردو ایئرپورٹس کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

نوٹم کے مطابق گلگت، اسکردو ایئرپورٹس کے لیے پرواز سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرول سے کوآرڈینیشن کرنا ہوگی۔ کلیئرنس کے بغیر اسکردو اور گلگت ایئرپورٹس پر پرواز کی پابندی ہوگی۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث آج صبح لاہور، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملوں اور پاک فوج کے فوری منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد گزشتہ شب اور آج دن میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔
مزیدپڑھیں:ڈرون حملوں کے بعد بھارت کیخلاف کارروائی یقینی ہوگئی، وزیردفاع کا واضح اعلان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی فضائی حدود میں ایمرجنسی نافذ، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل
  • پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی کو صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک عارضی طور پر بند رہے گی، ایئرپورٹس اتھارٹی
  • پاک بھارت گشیدگی ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نئی ہدایات جاری
  • لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں، پی اے اے
  • لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند، نوٹم جاری
  • لاہور سمیت چار شہروں میں ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری
  • کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
  • پاکستان کی فضائی حدود پروازوں کے لیے کھول دی گئی: سول ایوی ایشن اتھارٹی