پاکستان کی جوابی کارروائی کے خدشے پر دہلی ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں پانچ بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔
بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (PTI) نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں متعدد ایئرپورٹس کی بندش کے باعث کیا گیا۔
یہ اقدام پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے بعد بھارت نے ملک کے 27 اہم ایئرپورٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی شہری ہوابازی کی وزارت نے جاری کردہ نوٹم میں واضح کیا کہ یہ بندش 10 مئی کی صبح 5:29 بجے تک برقرار رہے گی۔
اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق بند کیے گئے ہوائی اڈوں میں سری نگر، لیہہ، امرتسر، چندی گڑھ، شملہ، دھرم شالہ، جودھ پور، بیکانیر، جیسلمیر، پٹیالہ، بھوج اور راجستھان کے دیگر ایئرپورٹس شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کئی ہوائی اڈے انڈین ایئر فورس اور کمرشل ایئرلائنز کے لیے مشترکہ استعمال کے تھے۔
سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کی جانب سے یہ غیر معمولی اقدام سامنے آیا ہے، جس کے بعد سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں اور عوام میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے روانگی منسوخ کردی گئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) بلوچستان میں گزشتہ روز دھماکے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے روانگی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، جعفر ایکسپریس 13 اگست کو پشاور اور 14 اگست کو کوئٹہ سے نہیں چلے گی۔(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل 16 اگست کو کراچی سے کوئٹہ کے لیے چلے گی، گزشتہ روز سپیزینڈ کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر بم حملے کے بعد ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔
واضح رہے کہ متاثرہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ مستونگ کے قصبے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا کیا گیا تھا جس سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، چار مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔