بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد پاکستان سپر لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات منتقل پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی میں بھارت کا انڈین پریمئیر لیگ 2025ء کرنے کا فیصلہ پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز اب متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوں گے۔

یہ فیصلہ بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق بدھ کے روز راولپنڈی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کے دوران مبینہ طور پر ایک بھارتی جاسوس ڈرون کی فضا میں موجودگی کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔ بھارت کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد جمعرات کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ مؤخر کر دیا گیا تھا۔


پی سی بی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے بقیہ آٹھ میچز، جو راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں ہونا تھے، اب متحدہ عرب امارات میں منعقد کیے جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا، ’’پی سی بی ہمیشہ اس مؤقف پر قائم رہا ہے کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھا جانا چاہیے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’تاہم، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنانے کا بھارتی اقدام نہایت غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہے، جس کا مقصد بظاہر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایکس کو سبوتاژ کرنا تھا۔ پی سی بی نے یہ فیصلہ مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو، جو ہمارے معزز مہمان ہیں، بھارت کی ممکنہ مہم جوئی سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا ہے۔‘‘.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی سی بی

پڑھیں:

راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم جاری

بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔ 

حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہاہشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔

انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کی ہدایات کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی،پی ایس ایل میچز کراچی منتقل
  • پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب
  • سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟
  • پاک بھارت کشیدگی نے راولپنڈی میں آج ہونے والا میچ منسوخ کروادیا
  • پی ایس ایل10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل،آج راولپنڈی میں شیڈول میچ ملتوی
  • پاک بھارت کشیدگی نے پی ایس ایل کو خطرے میں ڈال دیا
  • راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم جاری
  • پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی
  • بھارتی جارحیت کے باوجود پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے