مودی کا گودی میڈیا بے نقاب! پاکستان پر حملے کی پرانی ویڈیو سے نیا جھوٹ گھڑ لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق، پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں ہر محاذ پر شرمناک ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی ایما پر ایک منظم جھوٹے پروپیگنڈا مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل حقائق سے ہٹائی جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور جھوٹے دعووں پر مبنی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد بھارت کی حالیہ عسکری ناکامیوں کو چھپانا اور ایک نیا جھوٹا بیانیہ گھڑ کر ناکام حملے کا جواز پیدا کرنا ہے۔
خصوصاً ایک پرانی ویڈیو جو اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق ہے، اسے گودی میڈیا جموں ایئربیس پر پاکستانی میزائل حملے کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ ذرائع نے اس عمل کو انتہائی گمراہ کن اور شرمناک قرار دیا ہے۔
مزید یہ کہ بھارتی صحافیوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے حقائق کو مسخ کرنا اور صحافتی اصولوں کی دھجیاں اڑانا قابلِ مذمت ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ سب کچھ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہو رہا ہے تاکہ اندرونی خلفشار، معاشی بدحالی اور عسکری ہزیمت سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مرنے والے نے خود جنازہ پڑھایا؟ بھارتی میڈیا کا جھوٹ خود ہی بے نقاب
نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر بغیر تصدیق کے جھوٹی خبر نشر کرکے خود کو مذاق کا نشانہ بنا دیا۔
جمعرات کی صبح بھارتی چینلز نے دعویٰ کیا کہ مبینہ شدت پسند "عبدالرؤف اظہر" مارا گیا ہے۔ تاہم چند گھنٹے بعد یہی میڈیا رپورٹ کرنے لگا کہ "عبدالرؤف اظہر نے جنازے کی امامت کی"۔
اس تضاد پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، اور بھارتی عوام بھی حیران رہ گئے کہ اگر عبدالرؤف اظہر مارا گیا تو وہ خود اپنا جنازہ کیسے پڑھا سکتا ہے؟ بعد میں واضح ہوا کہ جس شخص نے جنازے کی امامت کی وہ "حافظ عبدالرؤف" تھا، جو کہ بالکل الگ شخصیت ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی میڈیا بغیر تحقیق کے ایسی خبریں نشر کرتا ہے تاکہ پروپیگنڈہ کیا جا سکے، لیکن اس بار جھوٹ اتنا واضح تھا کہ خود ان کی رپورٹنگ پر سوال اٹھ گئے۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ انداز میں سوال کیا: "کیا بھارتی میڈیا اب آخرت سے بھی براہِ راست خبریں نشر کرنے لگا ہے؟"