اسلام آباد: ذرائع کے مطابق، پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں ہر محاذ پر شرمناک ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی ایما پر ایک منظم جھوٹے پروپیگنڈا مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل حقائق سے ہٹائی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور جھوٹے دعووں پر مبنی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد بھارت کی حالیہ عسکری ناکامیوں کو چھپانا اور ایک نیا جھوٹا بیانیہ گھڑ کر ناکام حملے کا جواز پیدا کرنا ہے۔

خصوصاً ایک پرانی ویڈیو جو اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق ہے، اسے گودی میڈیا جموں ایئربیس پر پاکستانی میزائل حملے کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ ذرائع نے اس عمل کو انتہائی گمراہ کن اور شرمناک قرار دیا ہے۔

مزید یہ کہ بھارتی صحافیوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے حقائق کو مسخ کرنا اور صحافتی اصولوں کی دھجیاں اڑانا قابلِ مذمت ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ سب کچھ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہو رہا ہے تاکہ اندرونی خلفشار، معاشی بدحالی اور عسکری ہزیمت سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

آج کا دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 اگست 2025ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن ہر پاکستانی کے لیے اتنا ہی تکلیف دہ ہے جتنا کسی کشمیری کے لیے ہے۔ یہ دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ کشمیری قوم نہ جھکی ہے، نہ کبھی جھکے گی۔ ان کے عزم، حوصلے، اور قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور اب بھارت کے ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔7 مئی کو بھارت نے ناپاک جسارت کی، لیکن ہم نے چند گھنٹوں میں دشمن کو منہ کی کھانے پر مجبور کر دیا۔بھارت اس وقت دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔جب نواز شریف اور شہباز شریف نے عالمی سطح پر آواز بلند کی تو کشمیر کا مقدمہ کبھی نظر انداز نہیں ہونے دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل میں منعقدہ یومِ استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عظمٰی بخاری نے یاد دلایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ ماننے پر مجبور ہوا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل ضروری ہے۔اگر بھارت نے دوبارہ کشمیر پر ناپاک جسارت کی تو پاکستان دنیا کو یہ سچ بتانے میں دیر نہیں کرے گا۔انہوں نے شرپسند عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب قوم یومِ استحصال کشمیر منا رہی ہے تو ایک مخصوص گروہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

ریاست پاکستان اتنی طاقتور ہے کہ چند گھنٹوں میں اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کو پسپا کر سکتی ہے۔ ریاست کو چند شرپسند عناصر سرنگوں نہیں کر سکتے، قوم متحد ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو فتنہ اور شرپسند سیاست سے دور رکھیں۔ آج کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، اسے سیاست کی نذر نہ کریں۔آخر میں انہوں نے کشمیری خواتین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی جیسے شہداء کو کوئی نہیں بھلا سکتا۔ کشمیری اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں، اور پاکستان ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔وزیر اطلاعات نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور عوام کی جانب سے کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی خبر جھوٹ، حملے پر جوابی کارروائی بھارت کے اندر گہرائی سے شروع ہو گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی
  • ہوڈی مودی کی منجی ٹھک گئی!
  • سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پرمزید ٹیرف لگانے کا اعلان،گودی میڈیا چیخ اٹھا
  • مشہور بھارتی اداکارہ و لوک سبھا کی سابق رکن کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں
  • آج کا دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے
  • کشمیریوں کو دھوکا دیا گیا، فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کی 6سالہ ناکامی بے نقاب کر دی
  • کیا آپ بھی سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے پوسٹ شیئر کرتے ہیں؟ امام کعبہ نے خبردار کر دیا
  • ’ خود پسندی میں ڈوبا شخص‘۔ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف، گودی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار