بھارتی جارجیت کیخلاف وکلا کی ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
شاہن عتیق: پاکستان بارکونسل کی اپیل پربھارتی جارجیت کیخلاف وکلا نے ہڑتال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اہم کیسزکےعلاوہ عدالتوں میں کوئی وکیل پیش نہیں ہورہا۔
وکلا کا کہنا ہے کہ پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوارکیساتھ کھڑےہیں،خون کاآخری قطرہ بھی ملک کیلئےحاضرہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حیدرآباد، واپڈا کا نجکاری کیخلاف ملک گیر احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حکومت محکمہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں اور مفادعامہ کے اداروں کی نجکاری سے باز رہے یہ قومی ادارے ملک و ملت کے اثاثے ہیں کسی جماعت یا اداروں کی جاگیر نہیں جن کی من پسند افراد میں بندر بانٹ کردی جائے واپڈا ملازمین مسلسل نجکاری اور ٹھکیداری نظام کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور یہ احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک حکومت نجکاری کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان نہ کردے کیونکہ حکومتی عمل کے باعث محکمہ بجلی کے ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہیں اگر ان قومی اداروں کی نجکاری عمل میں لائی گئی تو نہ صرف عوام کو مہنگیبجلی کا سامنا کرنا پڑے گا ، بلکہ حکومتی کنٹرول ختم ہونے کے باعث سرمایہ دار صرف اور صرف اپنے منافع پر توجہ دے گا اسے عوام کی پریشانی اور احتجاج سے کوئی سروکار نہ ہوگا، جس کی زندہ مثال “کے الیکٹرک” کراچی سے لی جاسکتی ہے جہاں بجلی کی فراہمی پوش علاقوں میں تواتر سے ہوتی ہے جبکہ عام اور غریب اور متوسط علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف آئے دن احتجاج ہوتا رہتا ہے لہٰذا عوام کو بھی اس پہلو پر سوچنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ( CBA) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے واپڈا ملازمین کے ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں لیبرہال حیدرآباد سے ان کی قیادت میں نکالی گئی ہزاروں واپڈا ملازمین کی عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شرکا ریلی نے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مطالبات درج تھے، ریلی مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی شرکاء ریلی کے دیگر قائدین میں صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان ، محمد حنیف خان، گل محمد نظامانی، الہ دین قائمخانی، نوراحمد نظامانی، عابد شاہ، عبدالجبار عباسی،شعبہ خواتین کی چیئرپرسن ثروت جہاںشامل تھیں۔ ریلی سے خطاب میں صدر یونین نے مزید کہا کہ آج ملازمین ملک کے طول وارض میں واپڈا کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری اور مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں اور ملک بھر کی طرح سندھ بھر کے ملازمین بھی بہت بڑی تعداد میں احتجاجی جلسے ، جلوس کا اہتمام کررہے ہیں میں ملک بھر کے تمام محنت کشوں کو منظم انداز میں یونین کی اپیل پر عظیم الشان اجتماعات کرنے پر مبارکباد پیش کرتاہوں اور ہم اپنے اسی اتحاد کی طاقت وبرکت سے حکومتی عزائم کو ناکام بناکر دم لینگے، انہوں نے مزید کہا کہ نجکاری کا مقصد ملازمین اور ادارے کو تباہ کرناہے ہمارے ملک میں پہلے ہی مہنگائی ، لاقانونیت اور بے روزگاری جیسے مسائل در پیش ہیں،نجکاری سے یہ مسائل مزید اور خراب ہوجائینگے بے روزگاری عوام میں جرائم کا باعث بن جائیگی جوکسی طور بھی ملک وملت کے مفاد میں نہیں ہوگالہٰذا ہمارا حکومت سے بھرپور انداز میں مطالبہ ہے کہ اداروں کی نجکاری کے بجائے انکی اصلاح کرکے انہیں بہتر سے بہتر بنایا جائے۔