پاکستان سپر لیگ 10 کے باقی میچز یو اے ای منتقل، شیڈول کا اعلان جلد
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے باقی میچز یو اے ای منتقل کر دیے گئے ہیں۔
پی سی بی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے باقی میچز یو اے ای کے معروف کرکٹ اسٹیڈیمز میں منعقد کیے جائیں گے۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ ٹورنامنٹ کی روانی اور معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔
منتقل ہونے والے میچز کی تفصیلات:کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی
پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز
ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
مزید پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟
کوالیفائر
ایلیمینیٹر 1
ایلیمینیٹر 2
فائنل
پی سی بی نے وضاحت کی ہے کہ میچز کے شیڈول، تاریخیں اور مقامات کا اعلان جلد کیا جائے گا، جس میں ٹورنامنٹ کے تمام مراحل کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل پی سی بی دبئی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل پی سی بی پی ایس ایل پی سی بی
پڑھیں:
زیارت: مغوی اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت قتل کردیاگیا
بلوچستان کے پرامن سیاحتی مقام زیارت سے اغوا کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور ان کے کمسن بیٹے مستنصر بلال کو درندہ صفت اغوا کاروں نے 42 دن کی اذیت ناک قید کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا۔ اس افسوسناک خبر نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کو سوگوار کر دیا ۔
لاشیں ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے برآمد
لیویز حکام کے مطابق، ضلع ہرنائی کے علاقے زرد آلو سے دو لاشیں ملنے کی اطلاع ملی، جس پر فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ لاشوں کی شناخت مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی اور ان کے بیٹے مستنصر بلال کے طور پر ہوئی۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق، دونوں کو انتہائی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ لاشیں ویرانے میں پھینک کر قاتل فرار ہو گئے۔
ایک پکنک، جو ہمیشہ کے لیے یادگار بن گئی
یاد رہے کہ یہ المناک واقعہ 10 اگست کو اس وقت پیش آیا جب اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اپنے خاندان اور سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ زیارت کے علاقے زیزری میں پکنک منا رہے تھے۔ اس دوران قریبی پہاڑوں سے درجن بھر سے زائد مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے محافظوں سے اسلحہ چھینا، گاڑی کو نذرِ آتش کیا اور افضل باقی و ان کے بیٹے کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔