ملک کے تمام ایئرپورٹس کا آپریشن بحال
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ملک کے تمام ایئرپورٹس کا آپریشن بحال کردیا گیا تاہم انتظامی مسائل سے فلائٹس آپریشن متاثر ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس سے آج کی 149 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8، کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
آپریشن بحالی سے اب تک کراچی ایئرپورٹ سے صرف 6 پروازیں آپریٹ کی جاسکی ہیں۔
ایئرپورٹس کی بندش کے باعث گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئی تھیں جبکہ 130 منسوخ اور 24 متبادل منتقل کی گئیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک
—فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
مارے گئے خوارج میں 3 افغان باشندے اور 2 خودکش بمبار بھی شامل تھے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کا بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گی، امید ہے کہ افغان حکومت اپنی سر زمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔