پنجا ب میںآج اور کل تعلیمی ادارے بند ‘امتحان ‘پریکٹیکل ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور‘راولپنڈی(لیڈی رپورٹر‘جنرل رپورٹر) محکمہ سکول و ہائیر ایجوکیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے جمعہ 9 مئی اور ہفتہ 10 مئی کو بند رہیں گے۔ چھٹیوں کے احکامات پنجاب بھر کے سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025 کے تمام پرچے اور میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے تمام پریکٹیکل ملتوی کر دیے گئے ہیں،چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی، محمد عدنان خان کے مطابق ان ملتوی شدہ امتحانات اور پریکٹیکل کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نااہلی ریفرنس، عمر ایوب کی عدم پیشی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
نااہلی ریفرنس، عمر ایوب کی عدم پیشی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے نااہلی کے ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عدم پیشی کے باعث ریفرنس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے عمر ایوب کے خلاف نا اہلی کے ریفرنس پر سماعت کی، تاہم عمر ایوب آج بھی پیش نہیں ہوئے۔دوران سماعت جونیئر وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ وکیل پشاور ہائیکورٹ میں ہیں، اس لئے پیش نہیں ہوئے، اگلی تاریخ دے دی جائے، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ انہیں اگلی تاریخ دے دیں۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے عمر ایوب نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 30 مئی کو قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوایا تھا، یہ ریفرنس سابق ایم این اے بابر نواز کی جانب سے دائر درخواست پر مبنی ہے، جو 2024 کے عام انتخابات میں این اے 18(ہری پور)سے عمر ایوب سے 82 ہزار ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے۔الیکشن کمیشن نے فوری طور پر ریفرنس کی پہلی سماعت 4 جون کو مقرر کر دی تھی اور عمر ایوب اور بابر نواز دونوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات، 500روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات، 500روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا، وزیر مملکت داخلہ اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ، ایک ماہ میں 7قتل، اسٹریٹ کرائم کی 43وارداتیں رپورٹ بجلی کی قیمت میں 77پیسے فی یونٹ مزید کمی کا امکان چینی بحران کی وجہ اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے،کوآرڈینیٹر وزیراعظم رانا احسان افضلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم