اسلام آباد کی انتظامیہ کا تمام تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ملکی سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے دو دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ دو روز تک شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 9 اور 10 مئی کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تمام تعلیمی ادارے اسلام آباد
پڑھیں:
تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے, برٹش کونسل پاکستان
— فائل فوٹوبرٹش کونسل پاکستان نے تمام امتحانات کے شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
برٹش کونسل پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آج ہونے والے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک پر بیان جاری کرتے ہوئے برٹش کونسل پاکستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، اگر کوئی تبدیلی ہوگی تو اس حوالے سے تمام طلبہ کو آگاہ کردیا جائے گا۔
برٹش کونسل پاکستان کے مطابق اگر کسی طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہے یا کوئی سوالات ہیں، تو براہ کرم اپنے اسکول سے یا پرائیویٹ امیدوار ہمارے کسٹمر سروس سینٹر سے رابطہ کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان بھارت کی جانب سے پاکستان کے متعدد مقامات پر ہونے والے حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے اسلام آباد سمیت پورے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔