باغ،پاک فوج کابھارتی جارحیت کا مؤثر جواب، دشمن کو بھاری نقصان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
باغ (نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں دشمن کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف پاک فوج کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
بھارتی افواج کی جانب سے آزاد کشمیر کے باغ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور بمباری کا پاک فوج کی طرف سے زبردست اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دشمن کی جانب سے کی گئی بزدلانہ اور مختلف نوعیت کی کارروائیوں کے جواب میں پاک فوج نے انتہائی مؤثر انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دشمن کو خاطر خواہ نقصان پہنچا۔
یہ جوابی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کی گئیں۔
باغ سیکٹر دشمن کی کارروائیوں کا مرکز رہا، تاہم پاک فوج کی بروقت، بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی نے دشمن کو نہ صرف فوری جھٹکا دیا بلکہ اس کے اثرات دشمن کی اگلی حکمت عملی پر بھی گہرے پڑے۔
https://dailyausaf.
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/4.mp4
مزیدپڑھیں:پاکستانی پائلٹ کی بھارتی حراست کی خبر جھوٹی قرار، وزارت اطلاعات نے تردید کر دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دشمن کو پاک فوج دشمن کی
پڑھیں:
چین نے طاقتور ترین ایئر ڈیفنس میزائل ’ ایچ کیو-29 ‘ ایجاد کر لیا
لاہور:چینی میڈیا کے مطابق چین کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے خلا میں دشمن کے مواصلاتی سیاروں (سیٹلائٹس)اور ہائپرسونک رفتار رکھتے بلاسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا جدید ترین ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ’’ HQ-29 ‘‘ تیار کر لیا ہے۔
اس طرح امریکا اور روس کے بعد چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا جو خلا میں دشمن کے مختلف فضائی ہتھیار تباہ کرنے والا میزائل رکھتا ہے۔ اس گیم چینجر میزائل نے چین کا دفاع مضبوط تر کر دیا۔
ماہرین عسکریات کی رو سے مستقبل میں پاکستان بھی HQ-29 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے میں دلچسپی لے سکتا تاکہ اپنے طاقتور دشمن پڑوسی کے تیزرفتار میزائلوں کا عمدہ توڑ پا لے۔
چین بڑی تیزی سے عسکری سائنس و ٹیکنالوجی کے ہر شعبے میں امریکا وروس کے ہم پلّہ ہو رہا، اس پیش رفت نے اْسے صحیح معنوں میں ابھرتی سپرپاور بنا دیا ہے۔