وزیر تعلیم پنجابکا کہنا تھا کہ 9 مئی بروز جمعہ اور 10 مئی بروز ہفتہ کو صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ وزیر تعلیم کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں 2 روز تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 2 روز کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ 9 مئی بروز جمعہ اور 10 مئی بروز ہفتہ کو صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ وزیر تعلیم کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں 2 روز تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔ دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے 9 اور 10 مئی کے امتحانات ملتوی کردیے گئے، امتحانات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جایے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے تمام تعلیمی بھر کے تمام وزیر تعلیم

پڑھیں:

سوشل میڈیا کے خودساختہ مذہبی سکالرز اور نیم خواندہ مفتیوں سے محتاط رہیں، طاہرالقادری

تحریک منہاج القرآن کے سرپرست کا کہنا ہے کہ ایسے مفتیوں کا مطمع نظر دین نہیں ریٹنگ ہے، ادھورے علم والے مبلغین فکری انتشار پیدا کر رہے ہیں، کوئی شخص عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروانا پسند نہیں کرتا تو دین ایسے نیم حکیموں سے کیسے سیکھا جا سکتا ہے، دین اسلام کی تعبیر و تشریح کا کام صرف اْن اہل علم کا کام ہے جن کے پاس مستند علم اور کردار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برطانیہ میں الہدایہ کیمپ 2025ء کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اْمت مسلمہ سوشل میڈیا کے ایسے خود ساختہ مذہبی سکالرز اور نیم خواندہ مفتیوں سے محتاط رہیں، جن کا مطمع نظر دین نہیں ریٹنگ ہے، ادھورے علم والے مبلغین فکری انتشار پیدا کر رہے ہیں، کوئی شخص عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروانا پسند نہیں کرتا تو دین ایسے نیم حکیموں سے کیسے سیکھا جا سکتا ہے، دین اسلام کی تعبیر و تشریح کا کام صرف اْن اہل علم کا کام ہے جن کے پاس مستند علم اور کردار ہو۔ انہوں نے کہا کہ دینی علم کیلئے گہرائی، نظم و ضبط اور علمی تسلسل درکار ہے۔ الہدایہ کیمپ 2025ء میں خواتین و حضرات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تربیتی سیشن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفی العربی القادری، سید علی عباس بخاری، ڈاکٹر فیصل اقبال خان، ڈاکٹر حمزہ انصاری، خدیجہ قراۃالعین قادری، بسمہ حسن قادری، برطانیہ کی تنظیم کے ذمہ داران اور مختلف مکتبہ فکر کے سکالرز، سول سوسائٹی اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد شریک تھے۔ الہدایہ 2025 کی 3روزہ تربیتی ورکشاپ واروک یونیورسٹی لندن حال میں انعقاد پذیر ہے اور امریکہ، یورپ، برطانیہ، کینڈا سے وفود موجود ہیں، پہلے سیشن میں 13 سو فیملیز شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا بھارت کشیدگی: نریندر مودی کا 7 برس بعد چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ
  • امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے
  • سندھ حکومت کی تعلیمی بورڈز کے اختیارات محدود کرنے کی تیاری؛ اسٹیئرنگ کمیٹی کا ڈھانچہ منظور
  • حکومت کا اسکول ٹیچرز کے لیے انعام کا اعلان
  • 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
  • صیہونی رژیم کے فوجی اور سیاسی اداروں میں اختلافات کی شدت بڑھنے لگی
  • موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات کا جدید نظام قائم کیا جائے، وزیرِ اعظم
  • عام تعطیل کا اعلان، اہم ادارے بند ہونگے
  • سوشل میڈیا کے خودساختہ مذہبی سکالرز اور نیم خواندہ مفتیوں سے محتاط رہیں، طاہرالقادری
  • مودی سرکار کا جنگی جنون: 224 کروڑ روپے کے ہتھیار خریداری معاہدے سے خطے میں کشیدگی کا خدشہ