پاک بھارت کشیدگی: پنجاب بھر کے سرکاری، نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کردی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے سبب صوبہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اگلے 2 روز کی چھٹیوں کا اعلان امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے کیا گیا۔ صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے9 اور 10 مئی ( جمعہ اور ہفتہ) کو بند رہیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھے جائیں گے۔ چھٹیوں کے احکامات تمام سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں۔ پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت کشیدگی پنجاب چھٹیاں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی چھٹیاں
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی کے بعد گورننس سے متعلق ٹرمپ کون سی تجاویز پیش کریں گے؛ تفصیلات سامنے آگئیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عرب اور مسلم رہنماؤں سے منگل کو ملاقات کریں گے، ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ عرب اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کو غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس اور امن سے متعلق تجویز پیش کریں گے۔
مغربی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب، پاکستان، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے رہنما شریک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادہ ہوں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک فلسطین میں اقتدار کی منتقلی کے عمل اور بحالی کے کاموں کے لیے فنڈنگ بھی کریں۔
توقع ظاہر کی گئی ہے کہ صدر ٹرمپ عرب اور مسلم رہنماؤں سے جن امور پر بات کریں گے ان میں اسرائیلی انخلا سے متعلق اصول اور جنگ کے بعد غزہ میں گورننس سے متعلق امور شامل ہوں گے، ایک ایسا غزہ جس میں حماس کی مداخلت نہیں ہوگی۔