Islam Times:
2025-08-07@06:53:07 GMT

سکردو میں ریسکیو سروس ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

سکردو میں ریسکیو سروس ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

ایمرجنسی آفیسر نے واضح طور پر اعلان کیا کہ تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 اسکردو کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اسکردو اسلام الدین نے اچانک گمبہ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کا دورہ کیا تاکہ ریسکیو اہلکاروں کی تیاری اور موجودگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے تمام اسٹیشنز کو ہدایت جاری کی کہ موجودہ نازک حالات میں ہمہ وقت الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہیں۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر نے واضح طور پر اعلان کیا کہ تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

 مینگورہ میں زمرد کی کان بیٹھ گئی،4مزدور پھنس گئے

ویب ڈیسک: سوات کے شہر مینگورہ کے علاقے شاہدرہ وتکے میں زمرد کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 4 مزدور ملبے تلے دب گئے، آپریشن کو تیز کرنے کے لیے اضافی مدد طلب کر لی گئی۔

 مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں ، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کے اندر کام کرنے والے مزدوروں کو غیر متوقع طور پر مٹی کے دھنسنے کی آواز آئی۔

ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر امدادی کام میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے تاکہ مزید کوئی حادثہ نہ ہو۔

 ریسکیو کے مطابق آپریشن کو تیز کرنے کے لیے قریبی کانوں اور ایمرجنسی یونٹس سے اضافی مدد طلب کی گئی ہے ، جلد ہی مزدوروں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سوات: زمرد کی کان میں پھنسے 4 مزدوروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا ۔
  • کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  •  مینگورہ میں زمرد کی کان بیٹھ گئی،4مزدور پھنس گئے
  • نیب میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجزپر اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد
  • راولپنڈی: گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز میں آگ لگ گئی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی کاشتکاروں کے لیے سستے قرضوں کی فراہمی کی ہدایت
  • راولپنڈی انتظامیہ کا اڈیالہ کے راستے سیل کرنے اور ہجوم سے سختی کے ساتھ نمٹنے کااعلان ،جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا
  • تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا
  • کشمیر: بھارتی فوجی افسر کا ایئر لائن کے عملے پر حملہ
  • پنجاب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ