Daily Pakistan:
2025-05-10@06:42:19 GMT

وزیر اعظم   نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

وزیر اعظم   نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے  نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی گئی ہے ۔

موجودہ پاک ، بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں یہ میٹنگ طلب کی گئی ہے ۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بھارت کے حملے اور پاکستان کا جوابی وار،پٌاک بھارت نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ،نائب وزیر اعظم کی تصدیق

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ملکوں کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کےدرمیان رابطہ ہوا ہے۔  حکام کے مطابق کشیدگی میں کمی کیلیے  پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی  لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک  نے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے بات  چیت کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس رابطے کی تصدیق کی۔ دونوں ممالک کے مشیروں میں اس حوالے   سے رابطہ ہوا ہے تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نےجو کچھ کیا ہےوہ نا قابلِ معافی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ اس سے قبل نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰحہٰ سے رابطہ کیا اور بھارت کی حالیہ جارحیت سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت دول پاکستان پر حملے کے بعد سے دنیا بھر میں رابطے کر رہے ہیں اور انہوں نے امریکہ قطر سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو ثالثی کے لیے کہا ہے تاکہ پاکستان جوابی حملہ نہ کرے۔ اجیت دول نے اپنے ان رابطوں میں موقف اپنایا ہے کہ بھارت نے صرف دہشت گردی کی خلاف کاروائی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن “بنیان مرصوص”کا مطلب کیا ہے؟
  • وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا
  • " آپریشن بنیان المرصوص" وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔
  • وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کرلی
  • بھارت کیخلاف آپریشن: وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
  • ایٹمی امور کا جائزہ لینے والی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
  • آپریشن بنیان مرصوص؛ نیوکلیئر و میزائل پالیسی سے متعلق فیصلہ سازی کیلئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب
  • نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب
  • بھارت کے حملے اور پاکستان کا جوابی وار،پٌاک بھارت نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ،نائب وزیر اعظم کی تصدیق