پاکستان نے ایمان، عزم اور حوصلے کیساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا؛ مفتی اعظم عمان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
عمان کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین احمد بن حمد الخلیلی نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
عمان کے مفتی اعظم نے بھارت کے حملوں میں ایک مسجد کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مفتیٔ اعظم نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ایمان، عزم اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنے پر برادر اسلامی ملک کو سلامِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایمان، عزم اور حوصلے کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا اور اللہ کا شکر ہے کامیاب بھی ہوا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے گھروں، وہاں عبادت کرنے والوں، اور تمام بے گناہ لوگوں پر ہر طرح کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مفتی اعظم نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو ثابت قدمی عطا فرمائے اور ظالموں کو مغلوب کرے۔
عمان کے مفتی اعظم نے پوری امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھیں اور ہر طرح کی دشمنی کا مل کر سامنا کرے۔
مفتی اعظم نے اس کامل یقین کا بھی اظہار کیا کہ اللہ ہمارا مددگار اور ہمیں کامیابی دینے والا ہے۔
عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے سورہ روم کی آیت 47 کا حصہ بھی بیان کیا جس کا ترجمہ ہے کہ اور مؤمنوں کی مدد ہم پر لازم ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عمان کے مفتی اعظم مفتی اعظم نے کہا کہ
پڑھیں:
صدرِ آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر کی ملاقات
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، اور حکومتی و نجی شعبے کے قریبی روابط سے معاشی و تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے عمان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔