اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2025ء ) آپریشن بنیان مرصوص کے دوران نیوکلیئر و میزائل پالیسی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کیلئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلیئر اور میزائل پالیسی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کا اختیار رکھتی ہے، جس کا اجلاس 10 بجے متوقع ہے، اس نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا قیام فروری 2000ء میں قومی سکیوریٹی کونسل کی جانب سے لایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن " بنیان مرصوص" شروع کردیا گیا ہے، آپریشن کے آغاز پر براہموس سٹوریج سائیٹ، ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا، جس کے لیے پاک فوج نے آپریشن"بنیان مرصوص" کا باقاعدہ آغاز ہفتہ کی علی الصبح کیا، پاک فوج نے آپریشن کے آغاز پر ہی بھارت کی دفاعی تنصیبات پر میزائل داغے جس سے اب تک براہموس کی سٹوریج تباہ ہوگیا، پاک فوج کے آپریشن کے دوران ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے، پاک فوج نے میزائل داغے جس سے پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ بھی تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے پوری طاقت کے ساتھ آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار) کا آغاز بھارت کی ان بیسز کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیا جہاں سے پاکستان کی مساجد، خواتین اور بچوں پر حملے کیے گئے، پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے 3 فتح میزائل فائر کیے گئے جن کا ہدف بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائیٹ، ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ تھا، ان تینوں تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، پاک فوج کے اپنے میزائل سے کامیاب نشانہ لگاتے ہوئے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اورسپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت میں مزید جگہوں پر حملے جاری ہیں، پاکستان کے آپریشن کا نام آپریشن "بنیان مرصوص" ہے، جس کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے، ‏قرآن پاک کی سورۃ الصف (آیت 4) سے ماخوذ ہے جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے "‏إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ‏"، بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا بنیان مرصوص کی جانب سے کا اجلاس پاک فوج

پڑھیں:

پی ایچ اے کا غریب ملازمین پر غیر منصفانہ پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ

دورِ نایاب :پی ایچ اے حکام نے مبینہ طور پر غریب ملازمین کے خلاف غیر منصفانہ پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کو ادویات کی سہولت معطل کرنے کا ایجنڈا تیار کیا گیا ہے۔

پی ایچ اے تھنک ٹینک افسران کاغریب مالیوں کے حقوق پرچھری چلانے کا ایجنڈا تیار کر لیاگیا،عمر بھر پی ایچ اے میں خدمات دینے والے آخری عمر میں ادویات سے محروم ہو جائینگے،پی ایچ اے کے ریگولیشنز میں ظالمانہ ترمیم کا ایجنڈا تیار کرلیا گیا،ایکٹ میں ریگولر ، کنٹریکٹ ،ریٹائرڈ ملازمین کو مفت ادویات کی فراہمی کی کلاز شامل ہیں،کلاز میں ترمیم کرکے حاضر سروس افسران نے ریٹائرڈ ملازمین کی بلی چڑھادی۔

لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ 

 ذرائع  کے مطابق 1400سے زائد پنشنرز عمر کے آخری حصے میں ادویات نہیں لے سکیں گے،ایل ڈی اے ،واسا سمیت بیشتر اداروں میں ریٹائرڈ ملازمین کومکمل سہولیات میسر تھی،پی ایچ اے افسران نے اپنی مراعات میں کمی کی بجائے ریٹائرڈ ملازمین کو نشانہ بنالیا،غیر منصفانہ ترمیم کو آج بورڈ اجلاس سے منظور کرایا جانا متوقع  ہے۔

اس سے قبل پی ایچ اے نے کروڑوں کے وسائل مصنوعی خوبصورتی پر لگائے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی انڈسٹریل پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کا فیصلہ
  • جشن آزادی سے متعلق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 13 اگست کو بڑا گرینڈ شو ہوگا، شرجیل میمن
  • جشن آزادی سے متعلق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 13اگست کو بڑا گرینڈ شو ہوگا، شرجیل میمن
  • آپریشن بنیان مرصوص میں پارلیمنٹ کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات
  • پی ایچ اے کا غریب ملازمین پر غیر منصفانہ پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ
  • معرکہ حق اور بنیان مرصوص، حقائق اور معلومات پر مبنی کتاب کی رونمائی کی تفصیلات منظرعام پر
  • نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت ہوگی، طلال چوہدری
  • ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا، سندھ کابینہ کا فیصلہ
  • نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ میں این فائیوپر کیریج وے منصوبے کے تمام حصوں کواگلے سال مارچ تک مکمل کرلے گی.ویلتھ پاک
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی امیگریشن، بیرون ملک روزگار اور ٹیکنیکل، ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس