پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص لانچ کر دیا، اس لفظ کا کیا مطلب ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن " بنیان المرصوص" لانچ کر دیا ہے جس کے تحت بھارت کے متعدد اہداف کو ایک ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Bunyan ul-Marsoos" (بنیان المرصوص) ایک عربی ترکیب ہے جو قرآن مجید میں سورہ الصف میں استعمال ہوئی ہے:
"إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ"
ترجمہ: بے شک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کی راہ میں صف باندھ کر ایسے لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔
پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ تباہ کر دی
"Bunyan" (بنیان) کا مطلب عمارت یا ڈھانچہ
"Marsoos" (مرصوص) کا مطلب مضبوطی سے جُڑی ہوئی، سیسے سے بھری ہوئی، یا گتھی ہوئی
"Bunyan ul-Marsoos" کا مطلب ہے "سیسہ پلائی ہوئی مضبوط دیوار"۔
یہ محاورہ ایسی جماعت یا گروہ کے لیے استعمال ہوتا ہے جو مکمل اتحاد، نظم و ضبط، اور مضبوطی سے اپنے مقصد پر قائم ہو، جیسے کوئی مضبوط اور ناقابلِ تسخیر دیوار کی مانند ۔ بیان المرصوص کو اگر عام فہم الفاظ میں بیان کیا جائے تو اس کا مطلب سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنتا ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا مطلب
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔