نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی کیا ہے؟پاکستان میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) ایک اعلیٰ ترین سول اور عسکری ادارہ ہے جو ملک کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام اور اسٹریٹجک اثاثوں کے کمان، کنٹرول اور عملی فیصلوں کا ذمہ دار ہے۔ این سی اے تمام اسٹریٹجک جوہری افواج اور اسٹریٹجک تنظیموں کے لیے پالیسی وضع کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیشنل کمانڈ اتھارٹی
پڑھیں:
سی اے اے انسپکٹرز کی خصوصی تربیت کیلئے یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کے وفد کی پاکستان آمد
کراچی:یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس(ای سی اے سی)کا 2 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کےمطابق یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی اور ماہرین نے سی اے اے(پاکستان)کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کےریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سےہم آہنگ کرنا ہے۔
سی اے اےحکام نے بتایا کہ پاکستان میں واحد حفاظتی ریگولیٹری اتھارٹی کےطور پر اپنےقیام کے بعد سےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ڈومینز میں صلاحیت سازی کے لیے اقدامات کو آگے بڑھانے کے تناظر میں سرکردہ بین الاقوامی تنظیموں بشمول یوکے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ، اکاو کے ساتھ مصروف عمل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان تنظیموں نےخصوصی تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرکے بھرپور تعاون فراہم کیا ہے، جس نے عالمی ایوی ایشن سیفٹی اور سیکیورٹی میں پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔
سی اے اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سول ایوی ایشن افسران کے تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد یورپی سول ایوی ایشن کا وفد اسی ہفتے کے آخر میں واپس روانہ ہوجائے گا۔