اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں نے چند گھنٹوں میں دشمن کا غرور اور گھمنڈ پاش پاش کر دیا۔ پاکستان کے بھرپور جواب نے طاقت کا توازن تبدیل کر دیا۔ دشمن کو یہ پیغام دے دیا کہ اب دوبارہ کبھی میلی آنکھ سے ہماری طرف  دیکھا تو اس کو پائوں تلے روند دیں گے۔ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھارت ملوث ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کامرہ ایئر بیس کے دورے کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنی اور 24 کروڑ پاکستانیوں کی جانب سے عظیم اور شاندار فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قوم کی عظیم مائوں کے بیٹوں سے ملاقات ہوئی جنہوں نے مختصر جنگ میں دشمن کے نہ صرف دانت توڑے بلکہ اس کے گھمنڈ اور غرور کو اپنی اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت اور دلیری کے ساتھ خاک میں ملا دیا۔ 6 مئی سے 10 مئی کے دوران پوری دنیا کو آپ نے اپنی اعلیٰ ترین مہارت سے ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ دشمنوں کے چاروں طبق روشن کر دیئے۔ دوستوں کے اعتماد کو آسمان تک پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی شاندار فتح پہلے کبھی نصیب نہیں ہوئی۔ اس شاندار فتح سے آپ نے دنیا کی سوچ کو تبدیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی اس شاندار کارکردگی پر سر فخر سے بلند ہیں، گردنیں اللہ کے حضور جھکی ہیں۔ دشمن کو یہ پیغام دے دیا کہ اب دوبارہ کبھی میلی آنکھ سے ہماری طرف  دیکھا تو اس کو پائوں تلے روند دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، پوری حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 10 مئی کو پوری دنیا میں یہ گونج سنائی دی کہ پاکستان نے یہ جنگ اپنی تکنیکی مہارت سے جیتی۔ پاک فضائیہ نے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے ساتھ مہارت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، ڈرون گرائے گئے۔ دشمن آبادی کے لحاظ سے کئی گنا بڑا ہے اور اس نے اربوں ڈالر خرچ کر کے اسلحہ خریدا اور دنیا اور عالمی طاقتوں کو بتایا کہ وہی خطے کا تھانیدار ہے۔ آپ نے اس نام نہاد تھانیدار کا بت 10 مئی کو پاش پاش کر دیا اور رہتی دنیا تک وہ کبھی اب اس طرح غرور اور گھمنڈ میں مبتلا نہیں ہو گا۔ چند گھنٹوں میں جرات، بہادری اور دلیری سے ان جوانوں نے وہ تاریخ رقم کی ہے جو قیامت تک دوست اور دشمن پڑھتے رہیں گے۔ دشمن کو شکست دے کر ملک کا جھنڈا بلند کیا۔ دنیا اب اس  جھنڈے کو احترام سے دیکھ رہی ہے۔ آپ کی بہادری، جرات اور دلیری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم یکجان اور دو قالب ہے اور اس جنگ کے دوران پوری قوم نے افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے دن رات دعائیں کیں۔ تین رافیل گرائے گئے۔ قیامت تک دنیا اور مودی اسے یاد رکھیں گے۔ پاکستان امن چاہتا ہے، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا بھر پور دفاع کرے گا۔ بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات قابل تشویش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فتح سے ایم ایم عالم، سرفراز رفیقی کی بہادری اور شجاعت کی یاد تازہ کردی۔  جس مہارت اور ٹیکنیکل انوویشن سے یہ جنگ لڑی ہے اس پر پاک فضائیہ کے سربراہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور ان کی خدمات سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت عسکری قیادت اور پاک فوج کے جوانوں نے مربوط مشاورت اور اقدامات سے مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ ان سپوتوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے مادر وطن کے دفاع کی جنگ لڑی۔ ہم نے صبر و تحمل اور برداشت کا دامن نہیں چھوڑا۔ دشمن نے ہماری امن کی خواہش کو جس گھمنڈ میں ٹھکرایا اس پر ہم نے سوچ سمجھ کر دشمن کو جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے معصوم بچوں کو شہید کیا، یہ ملک کا مستقبل تھے، یہ بچے اور خواتین بے قصور تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دلیر افسران نے ٹھیک ٹھیک نشانہ لگا کر دشمن کے اوسان خطا کئے اور اس کے ہوش گم ہو گئے۔ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ پوری قوم اس کی لاج رکھے گی۔ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امن کی ضرورت ہے۔  بھارت کا جنگی جنون کا بخار اتر چکا۔ اب امن کی بات کریں، ہم تیار ہیں۔ اس امن کیلئے لازمی شرائط تمہیں اچھی طرح معلوم ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا بنیادی حق، حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دینا ہو گا۔ وادی کشمیر کشمیریوں کے لہو سے سرخ ہو چکی ہے۔ یہ تحریک آج بھی زندہ ہے ان کے حق ملنے تک زندہ رہے گی۔ آئیں بیٹھ کر اس پر بات کریں، یہ تنازعہ کبھی بھی دوبارہ جنگ کی آگ کو بھڑکا سکتا ہے اس کو ختم کریں۔ پہلگام کے حوالہ سے پاکستان پر جھوٹا الزام لگا کر بھارت نے پوری دنیا میں اپنی جگ ہنسائی کرائی۔ دنیا کو پتہ چل گیا کہ یہ بڑی طاقت کا جھوٹ اور کھوکھلا پن ہے جس کو پوری دنیا نے دیکھا۔ دنیا کی اکثریت پاکستان کے موقف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم نے شفاف تحقیقات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی ہم نے نہیں کی لیکن ہمارے بے گناہ بچوں کو بے دردی سے مارا گیا۔ افواج پاکستان دہشت گردی کیخلاف برسر پیکار ہیں اور دہشت گردی ختم کر کے رہیں گے۔ اگر دہشت گردی ختم کرنی ہے تو ملکر بیٹھیں اور بات کریں، کون دہشت گردی کا نشانہ بنا۔

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر علیوف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام سے ان کی بے پناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر آذربائیجان کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان نے علاقائی امن کے لیے بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر اتفاق کیا ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم انہوں نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیاد ہے، جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت پر صدر علیوف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ دوستی کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں آذربائیجان کی طرف سے2 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر علیوف کو جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کی تجدید بھی کی، جسے صدر علیوف نے قبول کرلیا۔صدر علیوف نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے،زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، معیشت کی فوری ترقی کیلئے زرعی شعبے کی وسیع استعداد کو بروئے کار لائیں گے۔ اللہ تعالی نے پاکستان کو زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے، پائیدار اور طویل مدتی زرعی صنعتی ترقی کی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں زراعت کے ساتھ ساتھ جنگلات کو بھی فروغ ملے جو کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ وزیراعظم نے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعلقہ فریقین کی مشاورت سے مربوط حکمت عملی بنانے اور اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی، زرعی شعبہ کے حوالے سے نیشنل ایگری انوویشن پلان طلب کر لیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زرعی بیجوں کے سرٹیفیکیشن کے نظام میں جاری اصلاحات میں تیزی لائی جائے، اعلیٰ معیار کے بیجوں کے فروغ کے حوالے سے موثر لائحہ عمل تیار کیا جائے، جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے پاکستان کے کہ پاکستان پاکستان کی صدر علیوف کے سربراہ پوری دنیا کے ساتھ دشمن کو کے لیے کر دیا امن کی کہ پاک اور اس

پڑھیں:

وزیرِ اعظم کا بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے فضائی برتری قائم کرنے والی پاک فضائیہ کی ائیربیس کا دورہ

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھی۔ 

پاکستان ٹیلی ویژن وزیرِ اعظم کی بھارتی فضائی جارحیت کو ناکامی سے دوچار کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے تاریخی گفتگو آج شام کو نشر کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ
  • جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
  • دشمن نے دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے، وزیراعظم
  • وزیرِ اعظم کی معرکۂ حق میں بھارتی طیاروں کو تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات
  • وزیراعظم کی بھارت طیاروں کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات
  • معرکہ حق؛ بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی وزیر اعظم سے ملاقات
  • وزیرِ اعظم کا بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے فضائی برتری قائم کرنے والی پاک فضائیہ کی ائیربیس کا دورہ
  • مودی دوبارہ ایساکیا تو کچھ نہیں بچے گا : شہباز شریف : آرمی چیف کے ساتھ آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ افسروں ‘ جوانوں سے ملاقات 
  • بھارت کے اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ؛ وزیر اعظم  کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے گفتگو