عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط،انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ اٹھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بدھ کو تیسرا کھلا خط آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہبانی پی ٹی آئی نے آج آرمی
چیف کو تیسرا خط جاری کیا ہے، خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے ‘ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ دہشت گردی رول آف لا نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے‘ 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں‘ 20 ارب ڈالر کا سرمایہ ملک سے باہر چلا گیا ہے‘ ہم نے جب حکومت چھوڑی معیشت کی گروتھ 6 اشاریہ4 فیصد تھی‘ کورٹ پیکنگ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے کی جا رہی ہے‘ قانون ورلڈ پروجیکٹ انڈیکس پر پاکستان 140 ویں نمبر ہے۔فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقع پر ہم بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر قائم ہیں‘ 8 فروری کے بعد پنجاب میں چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، وزیر آباد میں پولیس نے ہمارے ایک کارکن کا جنازہ نہیں پڑھنے دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی گیا ہے
پڑھیں:
عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنوں اور عمران خان رہائی تحریک کے کنوینئرز نے ملاقات کی۔ وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کا ذاتی خرچے پر ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر، کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے۔ عمران خان کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ کارکن حوصلے بلند اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلع ہنگو کے علاقہ ڈوآبہ میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔