بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی مودی سے ملاقات، حملے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اتوار کے روز ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ کی ملاقات ہوئی، جو تقریباً 40 منٹ جاری رہی۔
روز نامہ امت نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ اس ملاقات کا کوئی سرکاری اعلامیہ میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تاہم اس ملاقات کو 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کے سلسلے میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 30 اپریل کو انڈین نیوی کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی تھی، جس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی شریک ہوئے تھے۔ اسی طرح 3 مئی کو بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے وزیراعظم کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل مشاورت کی تھی، جس میں بحریہ کی تیاریوں اور موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ جو آج (اتوار) ڈائیریکٹر جنرل آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماﺅں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں بریفنگ دیں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت ایک مکار دشمن ہے جس کی طرف سے ابھی حملے کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بھارت الزامات کے بجائے حقائق کی بنیاد پر بات کرے۔
خیرپور میں 2 گروپوں میں تنازع، مخالف قبیلے نے شہری سے 15 لاکھ روپے لوٹ لئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے سربراہ
پڑھیں:
نہتے شہریوں پر دہشت گردی قابل مذمت،ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچاکردم لیں گے: وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں،واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے کاروائی کرتے بھارتی ایماء پر سرگرم فتنہ الخوارج کی جانب سے اس وقت وانا میں معصوم بچوں پر بھی حملہ کیا گیا۔بھارتی پشت پناہی اور افغان سرزمین سے جاری ان حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔نہتے و معصوم پاکستانیوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے اور فتنہ الہندوستان و فتنہ الخوارج کے آخری دہشتگرد کی سرکوبی تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔