پہلگام حملہ، افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، بھارتی دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستان کے حمایت یافتہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔
افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)اور ایک فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی ایجنسی ابھی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے شواہد اکٹھے کر رہی ہے جس کے بعد جلد از جلد اپنے نتائج پیش کر کے چارج شیٹ داخل کر دے گی۔
بھارتی ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب گوپرو کیمروں کا استعمال کیا، یہ طریقہ کار پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ اور کشمیر ٹائیگرز کی طرف سے کیے گئے کچھ پچھلے حملوں سے ملتا جلتا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: استعمال کیا
پڑھیں:
آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔
اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔
اینڈی پائیکرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا، ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دینا کھیل کی روح کے خلاف ہے۔