بھارتی ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب گوپرو کیمروں کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور ایک فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی ایجنسی ابھی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے شواہد اکٹھے کر رہی ہے جس کے بعد جلد از جلد اپنے نتائج پیش کر کے چارج شیٹ داخل کر دے گی۔بھارتی ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب گوپرو کیمروں کا استعمال کیا، یہ طریقہ کار پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ اور کشمیر ٹائیگرز کی طرف سے کیے گئے کچھ پچھلے حملوں سے ملتا جلتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: استعمال کیا

پڑھیں:

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

لاہور:   پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی