فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی
غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع

بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر (جعلی مقابلوں) میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹر ز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ مذموم منصوبے کے مطابق فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کر دی جائیں گی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد کو پاکستان سے آنے والے دہشت گرد ظاہر کرے گا۔ اس مذموم منصوبے کا مقصد پہلگام فالس فلیگ ناکام ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ایک اور من گھڑت کہانی بنانا ہے ۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق کچھ غیر قانونی طور پر زیرحراست ان افراد کو زندہ دہشت گرد ظاہر کر کے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔اس حوالے سے 29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی 723 پاکستانی افراد جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں، کی تفصیلات بتا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 56 ایسے پاکستانی افراد بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً اپنی حراست میں رکھے ہیں، جن کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر 29 اور 30 اپریل کو بتا چکے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان بھارتی حراست میں رکھے گئے افراد کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور جارحیت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں و کشمیر کے 2 شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے بارڈر کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے ظالمانہ طریقے سے فیک انکاؤنٹر میں مار دیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بد نام زمانہ ہے ۔ پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد بھارت مکمل طور بوکھلا چکا ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سکیورٹی ذرائع فیک انکاؤنٹر میں رکھے کے مطابق افراد کو کے بعد

پڑھیں:

پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا

فائل فوٹو

پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں، یہ بھارتی بیانات حقائق مسخ کرنے اور جارحیت کو جواز دینے کی کوشش ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی جو بھارت نے مسترد کردی تھی، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت کے حملے میں معصوم شہری شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا اور خود ہی جج، جیوری اور ایگزیکیوشن بن گیا، آپریشن مہادیو سے متعلق بھارتی دعوے پاکستان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں رکھتے، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان جھوٹ اور کہانیوں پر مبنی ہے۔

بھارت اور روس مردہ معیشت ہیں، ٹرمپ، امریکا سے معاہدہ نئے دور کا آغاز، مضبوط سفارتکاری کا نتیجہ، پاکستان، شکریہ ٹرمپ، شہباز شریف

کراچی ، اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت...

شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کے نیو نارمل کے بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، مئی 2025 میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، ہمارے نزدیک تعلقات کا واحد اصول خود مختاری کا احترام اور اقوام متحدہ چارٹر پر عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور بامقصد مذاکرات کا خواہاں ہے، بھارت اپنے اسٹریٹجک اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام رہا، پاکستان نے بھارتی طیاروں اور اہداف کو نشانہ بنا کر کامیابی حاصل کی، بھارتی رہنما اپنے نقصان تسلیم کریں اور تیسرے فریق کے کردار کو مانیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کے صدر 2 سے 3 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں ڈپٹی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے معیشت، تجارت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت پر تعاون بڑھانے پر بات کی، دونوں ملکوں نے انسداد دہشت گردی پر تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کیا،  وزیر خارجہ نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کانفرنس میں نمائندگی کی، وزیر خارجہ نے فلسطین، مصر، بنگلادیش، کویت اور ناروے کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا جعلی مقابلہ، مقامی لوگوں نے امیت شاہ کا دعویٰ مسترد کردیا
  • غذر: ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں 3 افراد دریا میں ڈوب گئے
  • لیجنڈز لیگ میں پاک بھارت تنازع کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد
  • بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے؛ بلاول بھٹو
  • بنگلادیش کی اداکارہ اور معروف یوٹیوبر بھارت میں گرفتار
  • پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا
  • بھارت نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کےلئے ایف اے ٹی ایف میں درخواست دے دی
  • بھارت نےگنڈاپورکا بیان فیٹف میں پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کرادیا
  • بھارت کا ’’نیا وار‘‘ ۔۔۔ فیٹف میں علی امین گنڈاپورکا بیان پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کروادیا